Advertisement
Advertisement
Advertisement

بشریٰ انصاری کے بڑے اسٹارز کی بری عادتوں کے حوالے سے انکشافات

Now Reading:

بشریٰ انصاری کے بڑے اسٹارز کی بری عادتوں کے حوالے سے انکشافات
بشریٰ انصاری

بشریٰ انصاری نے انڈسٹری کے بڑے اسٹارز کی بری عادتوں کے حوالے سے انکشافات

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے انڈسٹری کے بڑے اسٹارز کی بری عادتوں کے حوالے سے کھل کر بتادیا۔

ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بشریٰ انصاری نے شرکت کی، جہاں میزبان کے سوالا ت کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پاکستانی اداکاروں کی بری عادت جو ہمیشہ سیٹ پر دیر سے آتے ہیں۔

انہوں نے کہا، “جو سیٹ پر دیر سے آنے کا عادی ہے وہ دیر سے آئے گا، چاہے کچھ بھی ہو۔  یہ اس کی عادت ہے اور وہ اس سے چھٹکارا نہیں پا سکتا۔ دیر سے آنے والوں کو دیر سے آنے پر مجبور کیا جاتا ہے، وہ وقت پر نہیں آسکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک پروڈیوسر ایسے اسٹارز کو کاسٹ کرکے  اپنے لئے رسک لیتا ہے  کیونکہ وہ جلدی نہیں آتے، اس لیے جب میں ان کے ساتھ کام کرتی ہوں تو اپنا ذہن بنا لیتی ہوں،  میں پروڈکشن سے بھی کہتی ہوں کہ اگر ان اسٹارز کو دیر سے آنا ہے تو پھر ہمیں بھی اسی مطابق آنے دیں۔

اداکارہ نے کہاکہ  یہ سینئر یا جونیئر کے بارے میں نہیں ہے، یہ ان لوگوں کی بات ہے جو سیٹ پر دیر سے آتے ہیں، میں پھر جب ان کے ساتھ کام کرتی ہوں تو اسے برداشت کر تی ہوں۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: بشریٰ انصاری اور اذان سمیع خان کی ڈانس ویڈیو وائرل

بشریٰ انصاری نے کہاکہ  پروڈکشن پھر ان کی وجہ سے نقصان اٹھاتی ہے، جس میں خواتین اداکاروں کو زیادہ مارجن دیا جاتا ہے۔ اداکار پارٹیاں اور گیمنگ یا لیٹ نائٹ مووی سیشن کرتے ہیں اور ان سب چیزوں کے درمیان وہ تھوڑا سا کام بھی کرتے ہیں۔ میں اکثر ان سے کہتی  ہوں، آپ کی پارٹی آپ کے کام کی وجہ سے ہے، آپ کا کام آپ کی پارٹی کی وجہ سے نہیں ہے، لہذا آپ کو اپنے کام کا احترام کرنا چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر