
پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے حکومتِ پاکستان سے بڑا مطالبہ کردیا ہے۔
اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے جدہ میں اپنے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ایسے ڈرامے اور فلمیں بنانے کی اشد ضرورت ہے جو نہ صرف ثقافتی طور پر قابل قبول ہوں بلکہ انہیں عربی زبان میں ڈب بھی کیا جا سکے تاکہ وہ سعودی عرب کے چینلوں پر چلائے جاسکیں اور مقامی لوگ اسے انجوائے کر سکیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
ان کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ اب وقت بدل چکا ہے اور ہم اپنے مواد کو صرف دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں تک محدود نہیں رکھ سکتے، بین الاقوامی سطح پر تفریحی مواد کو مختلف زبانوں میں ڈب کیا جا رہا ہے جسے پوری دنیا میں دلچسپی سے دیکھا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی
انہوں نے کہا کہ میں نے ریاض میں متعلقہ سعودی حکام سے درخواست کی ہے کہ پاکستانی ڈراموں کو عربی زبان میں ڈب کر کے انہیں سعودی چینلوں پر ٹیلی کاسٹ کرنے کے لیے یہاں لایا جائے۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اداکارہ عتیقہ اوڈھو کا کہنا تھا کہ پاکستان کی فلم انڈسٹری نے سعودی عرب سمیت پوری دنیا میں اپنا لوہا منوایا ہے اور اپنے غیر معمولی کام سے زرمبادلہ کمایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عتیقہ اوڈھو نے نوجوان خواتین کو اہم مشورہ دے دیا
انہوں نے کہا کہ صحافی بیرونی دنیا میں پاکستان کی ثقافت کو متعارف کرانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومتِ پاکستان کو اب شوبز انڈسٹری کی حمایت اور سرپرستی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: عتیقہ اوڈھو کو تیسری شادی کا مشورہ کس نے دیا تھا؟ اداکارہ نے بتادیا
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News