 
                                                      100بار مسترد ہونے کے بعد بیک گراؤنڈ ڈانسر بن کر کیرئیر کا آغازکیا
بالی ووڈ ہیرو شاہد کپور نے بھارتی فلموں میں اپنے کیرئیر کے آغاز میں کتنی مشکلا ت کا سامنا کیا؟ انہوں نے اپنی کہانی سنادی۔
اداکار شاہد کپور کا کہنا ہے کہ اقربا پروری ان کے کام نہیں آئی اور وہ شدید تگ و دو کے بعد انڈسٹری میں قدم جمانے میں کامیاب ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ ”ہر کوئی سوچتا ہے کہ مجھے پنکج کپور کا بیٹا ہونے کا فائدہ ملا ہو گا مگر ایسا بالکل نہیں ہے۔ میں نے کسی بھی نئے اداکار کی طرح انڈسٹری میں کام حاصل کرنے کے لیے سخت جدوجہد کی ہے۔
اداکار نے کہاکہ ان دنوں میرے پاس کھانے اور آڈیشنز پر جانے کے لیے پیسے نہیں ہوتے تھے، میں نے وہ زندگی بھی گزاری ہے۔ مجھے اپنی زندگی کے اس وقت کے بارے میں بات کرنا پسند نہیں ہے، تاہم یہ ایک حقیقت ہے کہ میں نے شناخت ملنے سے پہلے بہت کٹھن وقت گزارا ہے۔
شاہد کپور نے بتایاکہ بیک گراﺅنڈ ڈانسر سے کیریئر کا آغاز کیا اور آڈیشنز دینے شروع کیے۔ 100 بار مسترد ہونے کے بعد بالآخر چانس ملا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اشتہارات اور میوزک ویڈیوز کرنی شروع کیں اور ان کے ذریعے میں انڈسٹری کے لوگوں کو نظر آنے لگا اور مجھے آڈیشنز کا موقع ملنے لگا، فلم عشق وشک میں چانس ملنے سے قبل مجھے 100بار مسترد کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں؛ شاہد کپور کی اہلیہ کے جےپور میں سیر سپاٹے؛ تصاویر وائرل
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 