سحر خان کا شادی سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا
پاکستان کی معروف اداکارہ سحر خان نے خود کے ساتھ پیش آئے خوفناک واقعے کا تذکرہ کیا ہے۔
حال ہی میں اداکارہ سحر خان نے ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے مختلف واقعات کا ذکر کیا۔
شو کے دوران میزبان کی جانب سے سحر خان سے کسی ڈراؤنے واقعے کے بارے میں پوچھا گیا جس کے جواب میں اداکارہ نے اپنے ساتھ پیش آئے واقعے کا ذکر کیا۔
سحر خان نے کہا کہ ’وہ اپنی دو دوستوں کے ساتھ ایک دوست کے گھر موجود تھیں اور ان کی دوست کی جانب سے بتایا گیا کہ ان کے گھر میں کسی بزرگ کا سایا ہے، جب ان کی دوست یہ ڈراؤنی بات بتا رہی تھی تو وہ اس کا مذاق اڑاتے ہوئے ہنس رہی تھیں ‘۔
انہوں نے کہا کہ ’ ان کی دوست نے مذاق اڑانے سے منع بھی کیا لیکن وہ ہنستی رہیں اور پھر انہوں نے کہا کہ اگر کوئی بابا ہے تو نشانی دکھاؤ ‘۔
اداکارہ سحر خان نے کہا کہ ’ اسی لمحے کمرے کی بند کھڑکی اچانک زور سے بجنے لگی جس سے وہ ڈر گئیں، خوف کے مارے دعائیں بھی یاد نہیں رہیں اور انہوں نے اسلام علیکم کہنا شروع کردیا ‘۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
