Advertisement
Advertisement
Advertisement

1999 میں مس ورلڈ کا خطاب جیتنے والی ایکتا موکھی کےشرمناک انکشافات

Now Reading:

1999 میں مس ورلڈ کا خطاب جیتنے والی ایکتا موکھی کےشرمناک انکشافات

سال 1999 میں ‘مس ورلڈ’ کا خطاب جیتنے والی یکتا موکھی (Yukta Mookhey) کو 3 سال بعد ہی بالی ووڈ فلم میں کام کرنے کا موقع ملا جس کا نام ‘پیاسا’ تھا۔

اس پہلی فلم میں یکتا موکھی آفتاب شیوداسانی کے ساتھ نظر آئی تھیں۔ یکتا اپنی پہلی ہی فلم سے پردے پر چھا گئی تھیں لیکن اس کے بعد کا سفر ان کے کریئر کے لیے کچھ خاص نہیں رہا تھا اور ساتھ ہی ان کی ذاتی زندگی بھی کافی مشکل رہی۔

یکتا کا فلمی کریئر بہت مختصر رہا، جب وہ بالی ووڈ میں کامیاب نہ ہوسکیں تو انہوں نے ایک بھوجپوری اور ایک اڑیہ فلم میں بھی کام کیا لیکن وہاں بھی ان کا جادو نہیں چل سکا اور وہ اچانک اسکرین سے غائب ہوگئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں ان کی ناکامی کی بڑی وجہ ان کے 6 اعشاریہ 1 فٹ قد کو سمجھا جاتا ہے۔

Advertisement

سال 2008 میں ہی یکتا نے نیویارک کے بزنس مین پرنس ٹولی سے شادی کی۔

یکتا اور پرنس کی شاندار شادی نے بھی کافی سرخیاں بنائیں۔ شادی کے کچھ عرصے بعد دونوں سے ایک بیٹے کی پیدائش ہوئی لیکن یکتا اور پرنس کی شادی زیادہ دیر نہ چل سکی اور سال 2013 میں دونوں کے بارے میں ایک چونکا دینے والی خبر منظر عام پر آئی تھی۔

اس دوران یکتا موکھی نے اپنے شوہر پرنس ٹولی کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی تھی، جس میں انہوں نے الزام لگایا کہ ان کے شوہر انہیں جہیز کے لیے تشدد کرتے تھے، مارتے تھے۔

انہوں نے اپنے شوہر پر جنسی ہراسانی جیسے سنگین الزامات بھی لگائے تھے۔

Advertisement

میڈیا رپورٹس کے مطابق ان واقعات کے بعد اداکارہ کی حالت بہت خراب ہوگئی تھی اور بالآخر جون 2014 میں یکتا اور پرنس کے درمیان طلاق ہو گئی جبکہ بیٹے کی تحویل یکتا کے پاس ہے۔

یکتا نے سال 2019 میں بالی ووڈ میں واپسی کی کوشش کی، وہ اکشے کمار کی فلم ‘گڈ نیوز’ میں نظر آئیں لیکن اس کے بعد سے وہ دوبارہ اسکرین سے غائب ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر