
اداکار رام چرن ایئر پورٹ پر ننگے پاؤں پہنچ گئے
بھارتی نامور اداکار رام چرن ایئر پورٹ پر ننگے پاؤں پہنچ گئے۔
رام چرن کی حیدرآباد ایئر پورٹ سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہےکہ انہوں نے سیاہ رنگ کا کرتا پاجامہ پہنا ہوا ہے اور ننگے پاؤں اپنی ٹیم کے ہمراہ ائیر پورٹ میں داخل ہورہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، اداکار اگلے ماہ ہونے والی آسکر 2023ء کی تقریب کے انعقاد سے پہلے امریکا روانہ ہورہے ہیں۔
Representation of hindutva culture is not hurting sentiment of other culture rather then presenting ourselves in a such way that everyone is proud of our culture #RamCharan A True ambassador for Hindu culture representation to world of #Oscars #SSRajamouli #RRR #JRNTR pic.twitter.com/vjLycC4EqP
Advertisement— 10™ (@Vijayamrutraj) February 21, 2023
واضح رہے کہ حال ہی میں رام چرن کی فلم’ آر آر آر‘ نا صرف بلاک بسٹر ثابت ہوئی بلکہ اس کے گانے ’ ناٹو ناٹو‘ کو گولڈن گلوب ایوارڈ ز میں بہترین آریجنل سانگ کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔
یہ فلم گزشتہ سال مارچ میں سینما گھروں کی زینت بنی تھی اور اس نے عالمی باکس آفس پر 12 سو کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کیا تھا۔
یہ ویڈیو دیکھیں: جاپانی یوٹیوبر کا فلم آر آر آر کے ریلیز ہونے پر خوشی کا اظہار، ڈانس ویڈیو وائرل
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News