
بھارتی کرکٹرز ہمیشہ بالی ووڈ اداکاراؤں کی طرف راغب رہے ہیں اور یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔
منصور علی پٹودی اور شرمیلا ٹیگور سے شروع ہونے والا کرکٹ اور بالی ووڈ کا رشتہ کافی عرصے سے چلا آ رہا ہے۔
1985 میں ایک اشتہار کی شوٹنگ کے دوران ٹیم بھارت کے سابق کپتان محمد اظہر الدین نے بالی ووڈ اداکارہ سنگیتا بجلانی کو پہلی نظر میں اپنا دل دے دیا تھا۔
حالانکہ اظہر الدین اس وقت شادی شدہ تھے اور ان کے دو بیٹے تھے۔ اس کے باوجود اظہر الدین خود کو سنگیتا بجلانی کی محبت میں گرفتار ہونے سے نہیں روک سکے۔
محمد اظہر الدین اور سنگیتا بجلانی کی محبت کی کہانی 1990 کی دہائی میں منظر عام پر آئی تھی۔ اسٹائلش بلے باز اظہر الدین اس وقت ٹیم بھارت کے کپتان تھے اور خوبصورت سنگیتا بجلانی نے 1980 میں مس انڈیا کا خطاب جیتا تھا۔
کوئی بھی کرکٹر اپنے پیار کو آسانی سے قبول نہیں کرتا ہے، لیکن اظہر نے کھلے دل سے اعتراف کیا کہ سنگیتا بجلانی کے لیے یہ پہلی نظر میں محبت تھی جب انہوں نے انہیں1985 میں دیکھا تھا۔
محمد اظہر الدین نے سنگیتا بجلانی کے پیار میں پڑنے سے پہلے شادی شدہ تھے۔ محمد اظہرالدین نے 1987 میں نورین سے شادی کی تھی۔ دونوں کی ازدواجی زندگی بہت خوبصورت گزر رہی تھی۔ دونوں کے دو بیٹے تھے، دونوں کے درمیان بہت ایمانداری کا رشتہ تھا۔
جون 1995 میں اظہر الدین نے خلیج ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میرے لیے سب سے یادگار لمحہ وہ ہے جب میں نے 1987 میں شادی کی۔
نورین اور میں دونوں شادی شدہ زندگی سے کافی خوش تھے لیکن اس انٹرویو کے ایک سال بعد، جون 1996 تک، دونوں الگ ہو گئے۔ سنگیتا بجلانی اظہر اور نورین کی 9 سالہ شادی کے درمیان آچکی تھیں۔
سنگیتا بجلانی کے اظہر الدین کی زندگی میں آنے کے بعد سابق کپتان نے اپنے حیدرآباد والے گھر جانا چھوڑ دیا تھا۔ سنگیتا کے آنے کے بعد نورین کے ساتھ اظہر کا رویہ بدل گیا تھا۔ وہ ان سے ناراض سے رہنے لگے تھے۔
اظہرالدین اور سنگیتا بجلانی کو پارٹیوں، گیٹ ٹوگیدر اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے دوروں پر بھی ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔
سنگیتا 1996 کے دورہ انگلینڈ پر اظہر کے ساتھ تھیں۔ اس کے بعد ساری دنیا کے سامنے سب کچھ واضح ہو گیا۔
1994 میں محمد اظہر الدین اور سنگیتا بجلانی کے پیار کے چرچے ہونے لگے تھے۔ سنگیتا بجلانی خود بتاتی ہیں کہ انہیں خود بھی یقین نہیں تھا کہ انہیں اظہر سے محبت کیسے ہوئی ہے۔ سنگیتا سے محبت کرنے کے بعد اظہر الدین نے 1996 میں نورین کو طلاق دے دی۔ نورین سے علیحدگی کے بعد سنگیتا اور اظہر نے 1996 میں شادی کرلی۔
اظہر اور سنگیتا نے خفیہ شادی کی تھی۔ سنگیتا نے اظہر سے شادی کے لیے اسلام قبول کیا اور شادی سے ٹھیک پہلے عائشہ بیگم بن گئیں۔
متعدد میڈیا رپورٹس کے مطابق اظہر سے ملاقات سے قبل سنگیتا اور سلمان خان کے افیئر کی خبریں سامنے آئی تھیں لیکن سومی علی کے سلمان خان کی زندگی میں آنے کے بعد انہوں نے اظہر کی زندگی میں قدم رکھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اظہر نے طلاق کے بدلے نورین کو کروڑوں روپے بھی دیے۔ تاہم 14 سال ساتھ رہنے کے بعد اظہر اور سنگیتا کے تعلقات میں دراڑ آ گئی اور دونوں میں طلاق ہو گئی۔
اس کے بعد اظہر اور پیرس کی رہائشی شینن کی کچھ تصاویر پیرس سے وائرل ہوئیں۔ خبر یہاں تک چلی گئی تھی کہ اظہر نے شینن سے تیسری شادی کر لی ہے۔ لیکن اظہر نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ اور شینن صرف دوست ہیں۔
2015 میں، اظہر نے ٹویٹ کر کے ان خبروں کو سرے سے مسترد کر دیا تھا۔
اظہرالدین سے شادی کے لئے سنگیتا بجلانی نے اسلام قبول کیا اور اپنا نام عائشہ رکھ لیا۔ دونوں کی شادی 14 سال تک چلی۔ اظہر الدین کی زندگی بیڈمنٹن کھلاڑی جوالہ گٹا کی انٹری کے بعد سے دونوں کی شادی شدہ زندگی میں پریشانیاں آگئیں اور دھیرے دھیرے دونوں ایک دوسرے سے دور ہوگئے اور سال 2010 میں طلاق لے کر دونوں الگ ہوگئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News