Advertisement
Advertisement
Advertisement

طلاق کے بعد لوگوں نے نام تبدیل نہ کرنے کا مشورہ دیا، ملائیکہ کےانکشافات

Now Reading:

طلاق کے بعد لوگوں نے نام تبدیل نہ کرنے کا مشورہ دیا، ملائیکہ کےانکشافات
طلاق کے

طلاق کے بعد لوگوں نے نام تبدیل نہ کرنے کا مشورہ دیا، ملائیکہ کےانکشافات

بالی ووڈ اداکارہ ، ڈانسر اور ماڈل ملائیکہ اروڑہ نے انکشاف کیا ہے کہ طلاق کے بعد لوگوں نے انہیں اپنا نام تبدیل نہ کرنے کے مشورے دیے۔

اداکار و پروڈیوسر ارباز خان کی سابقہ اہلیہ ملائیکہ اروڑہ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں طلاق کے بعد اپنی زندگی میں آنے والی تبدیلی کے بارے میں بات کی۔

انہوں نے بتایا کہ مجھے اپنی زندگی میں اپنے نام کے ساتھ  خان کی موجودگی کی وجہ سے بہت سارے فائدے ہوئے لیکن مجھے نہیں لگتا کہ میں اس نام پر ہمیشہ کے لیے انحصار کرسکتی ہوں۔

Advertisement

 

Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Malaika Arora (@malaikaaroraofficial)

Advertisement

یہ بھی پڑھیں؛ ملائیکہ اروڑا کا ارجن کپور کو ڈیٹ کرنے سے متعلق تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب

ملائیکہ اروڑہ نے بتایا کہ مجھے طلاق کے بعد بہت سارے لوگوں نے کہا کہ مجھے اندازہ نہیں ہے کہ میرے نام کے ساتھ مشہور کنیت خان کی موجودگی کی میری زندگی میں کیا اہمیت ہے اور میں اپنا نام تبدیل کرکے سب سے بڑی غلطی کر رہی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنے سابق سسرال کی بہت عزت کرتی ہوں کیونکہ انہوں نے مجھے بہت پیار دیا، میرا ایک بیٹا ہے جس کی وجہ سے میں آج بھی اس خاندان کا ایک حصہ ہوں لیکن مجھے اب اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کی ضرورت ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ ملائیکہ اروڑا اور اداکار ارجن کپور کے درمیان گزشتہ کئی سالوں سے قریبی تعلقات ہیں لیکن اب لگ رہا ہے کہ دونوں جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

اس سے قبل ملائیکہ اروڑا اداکار و پروڈیوسر ارباز خان سے رشتۂ ازدواج میں منسلک تھیں۔

شادی کے 19 سال بعد 2017ء میں ان کی طلاق ہوگئی تھی، ان دونوں کا ایک بیٹا ارہان ہے جو اس وقت اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے ملک سے باہر ہے

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
رجب بٹ اور ساتھیوں کے خلاف زیادتی کیس میں اہم پیشرفت
مشہور چائلڈ اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر