
آج ہم آپکو بتائیں گے کہ کچھ روز قبل شادی کرنے والی پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ اشنا شاہ کے جوڑے میں ایسی کیا خاص بات تھی جو وہ اتنا مہنگا ہے۔
حال ہی میں اداکارہ اشنا شاہ نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر اپنی شادی کی تصاویر پوسٹ کیں جسے مداحوں کی جانب سے خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
اداکارہ اشنا شاہ نے تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ “میرا شادی کا جوڑا اور جیولری سب پاکستانی ہے اور جو لوگ میرے لباس کا مذاق اُڑا رہے ہیں وہ سن لیں کہ میرے جوڑے کے پیسے انہوں نے نہیں دیئے”۔
یہ بھی پڑھیں: جمائما اداکارہ اشنا شاہ کی شادی پر افسردہ کیوں ہوگئیں؟
اداکارہ اشنا شاہ کا جوڑا ایک خاص سرخ رنگ کا ہے جس پر مغلیہ دور سے متاثر ہو کر ہاتھی، ڈولی، چاند وغیرہ بنائے گئے۔
اس جوڑے کو اعلیٰ ریشم، کورے اور دبکے کے کام کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔
لباس کی قیمت
خیال رہے کہ اس جوڑے کی قیمت فی الحال منظرِ عام پر نہیں آئی ہے البتہ وردہ سلیم کے تیارہ کردہ عروسی لباس کی قیمت لاکھوں میں ہوتی ہے۔
وردہ سلیم اس سے قبل بختاور بھٹو کا عروسی لباس بھی تیار کرچُکی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News