چاہت فتح علی خان ’ کہانی سنو ‘ گا کر ایک بار پھر ناقدین کے نشانے پر
پاکستان سپرلیگ 8 کا ترانہ گا کر شہرت حاصل کرنے والے چاہت فتح علی خان ’ کہانی سنو ‘ گا کر ایک بار پھر ناقدین کے نشانے پر آگئے ہیں۔
حال ہی میں لندن میں مقیم چاہت فتح علی خان نے کیفی خیل کا گانا ’کہانی سنو 2.0‘ گایا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقیدی تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
دوسری جانب لندن میں مقیم چاہت فتح علی خان کا کہنا ہے کہ ’ میں جانتا تھا کہ میں ایک بہترین اداکار، پرفارمر، ماڈل اور گلوکار ہوں لہٰذا میں نے اپنے ٹیلنٹ کو اسکرین پر لانے کا فیصلہ کیا ‘۔
یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے چاہت فتح علی خان کیا واقعی نصرت فتح علی خان کے رشتے دار ہیں؟
اس کے علاوہ گلوکار نے ٹوئٹر پر یہ اعلان بھی کیا کہ وہ جلد اپنا کنسرٹ کرنے جارہے ہیں جس کا ٹکٹ 30 پاؤنڈز رکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ کیفی خیل کا گانا ’کہانی سنو 2.0‘ مسلسل نئی بلندیوں پرپہنچ رہا ہے اور اسے دنیا بھر کے مختلف گلوکار اپنی آواز میں گا کر کیفی کو خراج تحسین پیش کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
