سکیش چندرا شیکھر نے جیکلین فرنانڈز کو جیل سے محبت بھرا خط بھیج دیا
بالی وڈ کی نامور اداکارہ جیکلین فرنانڈز کو 200 کروڑ منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار سکیش چندرا شیکھر نے جیل سے محبت بھرا خط بھیج دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جیکلین فرنانڈز ملزم کی قریبی دوست ہونے کی وجہ سے منی لانڈرنگ کیس میں شاملِ تفتیش ہیں اور کئی بار عدالت میں اپنی بے گناہی ثابت کرنے کیلیے پیش ہو چکی ہیں۔
سکیش چندرا شیکھر نے ہولی کے موقع پر خط میں انہیں مبارکباد دی اور اپنی محبت کا اظہار کیا۔
ملزم نے لکھا کہ میں ایک بہترین انسان اور میری بہت ہی خوبصورت جیکلین کو ہولی کی بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں۔

خط میں لکھا گیا کہ رنگوں کے تہوار والے دن میں تم سے وعدہ کرتا ہوں کہ جو رنگ تمہاری زندگی سے میری وجہ سے غائب ہوگئے انہیں ضرور واپس لاؤں گا اور یہ میری ذمہ داری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 200 کروڑ روپے منی لانڈرنگ کیس کا ملزم جیکلین کا عاشق نکلا
ملزم نے لکھا کہ تم جانتی ہو میں تمہارے لیے ہر حد تک جاؤں گا، میں تم سے بہت پیار کرتا ہوں اور دعا ہے کہ تم ہمیشہ مسکراتی رہو، تمہیں اچھی طرح معلوم ہے کہ میں تمہیں کتنا چاہتا ہوں۔
کچھ روز قبل سکیش چندرا شیکھر نے منی لانڈرنگ کیس میں پیشی کے دوران احاطہ عدالت میں صحافیوں سے مختصر گفتگو میں اعتراف کیا تھا کہ جیکلین فرنانڈز کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
