
ایشوریا اور مادھوری کیلئے غیر اخلاقی الفاظ کا استعمال؛ نیٹ فلیکس کو قانونی نوٹس جاری
بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ اور سابقہ مس ورلڈ ایشوریا رائے اور صدا بہار سپر اسٹار مادھوری ڈکشٹ کیلئے غیر اخلاقی الفاظ کے استعمال پر نیٹ فلیکس کو قانونی نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق متھن وجے کمار نامی بھارتی سیاسی تجزیہ نگار نے او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس کےخلاف بدسلوکی کے فروغ اور تضحیک آمیز مواد دکھانے کا الزام عائد کرتے ہوئے قانونی نوٹس بھیج دیا۔
نیٹ فلکس کے شو “دا بگ بینگ تھیوری” کی ایک قسط میں بالی ووڈ انڈسٹری کی دو عالمی شہرت یافتہ اداکاراؤں ایشوریا رائے اور مادھوری ڈکشت سے متعلق بات کرتے ہوئے ” ایشوریا کو غریبوں کی مادھوری ڈکشٹ کہا گیا جبکہ مادھوری کو طوائف کہہ کر پکارتا ہے”۔
تاہم متھن وجے کمار نے اداکاراؤں کے خلاف غیر اخلاقی الفاظ کے استعمال پر او ٹی ٹی پلیٹ فارم کو قانونی نوٹس بھیجا اور واقعے سے متعلق ایکشن لینے کا مطالبہ کیا۔
AdvertisementRecently, I came across an episode of the show Big Bang Theory on Netflix where Kunal Nayyar’s character uses an offensive and derogatory term to refer to the legendary Bollywood actress @MadhuriDixit. As a fan of Madhuri Dixit since childhood, I was deeply disturbed by the… pic.twitter.com/pvRCKd5Ne4
— Mithun Vijay Kumar (@MVJonline) March 22, 2023
انہوں نے یہ بھی کہاکہ “اگر نیٹ فلیکس نوٹس کے مطابق ایکشن نہیں لیتا تو اس کے خلاف مزید قانونی کارروائی کی جائے گی”۔
نوٹس میں کہا گیا کہ “نیٹ فلیکس جیسی کمپنیوں کےلیے ضروری ہے کہ وہ ایسے مواد کے خلاف کارروائی کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ جو مواد وہ فراہم کر رہے ہیں مقامی لوگوں کے جذبات اور ان کی اقدار کے مطابق ہو، جبکہ یہ امید بھی کی جارہی ہے کہ سٹریمنگ پلیٹ فارم اس میں ملوث افراد کا محاسبہ کرے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News