Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی شاعر جاوید اختر کا نیا متنازع بیان آگیا

Now Reading:

بھارتی شاعر جاوید اختر کا نیا متنازع بیان آگیا
جاوید اختر

بھارت کے معروف شاعر جاوید اختر کا نیا متنازع بیان آگیا ہے۔

حال ہی میں بھارت کے معروف شاعرجاوید اختر اوران کی اہلیہ شبانہ اعظمی نے اردو شاعری کی اپنی کتاب کی رونمائی کرتے ہوئے ایک تقریب میں شرکت کی جہاں انہوں نےاس زبان کی اہمیت پربات چیت کی۔

جاوید اختر نے کہا کہ ’ اردوکا تعلق پاکستان یا مصرسے نہیں بلکہ ہندوستان سے ہے، یہ زبان کہیں باہر سے نہیں آئی، یہ ہماری اپنی زبان ہے، یہ ہندوستان سے باہر نہیں بولی جاتی ‘۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان مخالف بیان دینے پر شوبز شخصیات جاوید اختر پر پھٹ پڑیں

انہوں نے کہا کہ ’ اردو متحدہ ہندوستان کی مقامی زبان ہے تاہم اسے آگے بڑھانے اورمقبول بنانے میں پنجاب نے اہم کردارادا کیا، اردو کو پاکستانی زبان سمجھنا درست نہیں ‘۔

Advertisement

معروف شاعر نے کہا کہ ’ اب پاکستان، کشمیر کو اپنا حصہ قراردیتا ہے تو کیا ہم اس کی بات مان لیں؟ اردو زبان کو اہمیت ملنی چاہیے، بھارت کی نئی نسل اردو زبان کو بھلائے بیٹھی ہے ‘۔

جاوید اختر نے کہا کہ ’ زبانوں کو مذہب سے جوڑنا غلط ہے، زبان کا تعلق مذہب سے نہیں بلکہ ممالک سے ہوتا ہے، اس لیے اردو کسی مذہب کی نہیں بلکہ ہندوستان کی زبان ہے ‘۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
ڈکی بھائی کے خلاف جوئے پروموشن کیس میں اہم پیش رفت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر