بھارتی ریپر بادشاہ کی نئی تصویر نے مداحوں کو حیران کردیا
بھارتی ریپر بادشاہ کی نئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
حال ہی میں بالی ووڈ کے معروف ریپر بادشاہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے جسے دیکھنے کے بعد مداح پہچان ہی نہ پائے۔
بادشاہ نے انسٹاگرام پراپنی ٹرانسفارمیشن کی تصویر شیئر کی ہے جس میں انہیں جم میں پوز دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اس سے قبل بالی ووڈ کے معروف ریپر بادشاہ نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ انہیں طبی ڈپریشن کی تشخیص کی گئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ وزن کم کرنے کی بہت سی وجوہات تھیں، ان میں سے ایک یہ تھی کہ میرے کام کے لیے مجھے اسٹیج پر 120 منٹ تک پرفارم کرنے کی ضرورت تھی جس کے لیے مجھے ایکٹو رہنا تھا۔
بادشاہ کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کے بعد جب میں اسٹیج پر گیا پرفارم کرنے کے لیے تب مجھے احساس ہوا کہ میرے پاس اتنی صلاحیت نہیں ہے، میں 15 منٹ کے اندر ہانپنے لگا تھا۔
معروف ریپر بادشاہ نے کہا کہ اس کے علاوہ ایک اور وجہ یہ تھی کہ میں نیند کی کمی کا شکار تھا اور یہ مسئلہ شدید ہوتا جا رہا تھا جو کہ بہت خطرناک ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
