Advertisement
Advertisement
Advertisement

کپل شرما نے خودکشی کی کوشش کیوں کی؟ کامیڈین نے بتادیا

Now Reading:

کپل شرما نے خودکشی کی کوشش کیوں کی؟ کامیڈین نے بتادیا
کپل شرما

کپل شرما فلائٹ میں تاخیر پر بھارتی ایئرلائن پر برس پڑے

بالی ووڈ کے معروف کامیڈین کپل شرما نے بتادیا ہے کہ انہوں نے خودکشی کی کوشش کیوں کی۔

حال ہی میں بالی ووڈ کے معروف کامیڈین کپل شرما نے اپنی آنے والی فلم ‘زوئی گیٹو’ کے ایک تشہیری ایونٹ میں اس بات کا انکشاف کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’ 2017 میرے لیے کافی مشکل سال رہا، میری فلم کس کس کو پیار کروں باکس آفس پر فلاپ ہوئی، اس کے بعد کامیڈین سنیل گروور کے ساتھ جھگڑا ہوا ‘۔

     ایونٹ میں کپل شرما نے ڈپریشن سے متعلق بات کی اور ان لوگوں کو پیغام دیا جو اس کا شکار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایشوریہ رائے نے سلمان خان کی وجہ سے کپل شرما شو چھوڑ دیا؟ وجہ نے سب کو حیران کردیا

Advertisement

کپل شرما نے کہا کہ ‘ایک عوامی شخصیت کے طور پر، کروڑوں لوگ آپ کو جانتے ہیں، آپ ان کو تفریح فراہم ​​کرتے ہیں لیکن جب آپ گھر آتے ہیں تو آپ اکیلے ہوتے ہیں’۔

 کامیڈین نے کہا کہ ‘آپ اس حالت میں بھی نہیں ہوتے کہ عام زندگی گزار سکیں جہاں آپ باہر گھومنے جائیں، ساحل سمندر پر بیٹھ کر سمندر کو دیکھ سکیں، آپ دو کمروں کے فلیٹ میں رہتے ہیں اور جب شام تک باہر اندھیرا چھا جاتا ہے تو میں بیان نہیں کر سکتا کہ اس صورتحال میں کتنا برا احساس ہوتا ہے’۔

انہوں نے کہا ‘اس صورتحال میں، میں نے خودکشی کرنے کا سوچا تھا، میں نے سوچا کہ کوئی بھی نہیں ہے جس کے ساتھ میں جو کچھ محسوس کرتا ہوں اسے شیئر کر سکوں، جس جگہ  سے میں آیا ہوں وہاں ذہنی صحت کے بارے میں بات نہیں کی جاتی’۔

یہ بھی پڑھیں؛ کپل شرما کی والدہ نے بیٹے کے بچپن کے قصے سب کو بتا دئیے

 بالی ووڈ کے معروف کامیڈین کپل شرما نے کہا کہ ‘مجھے نہیں لگتا کہ یہ پہلا موقع تھا جب میں اس مرحلے سے گزرا ہوں’۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر