 
                                                                              بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار امیتابھ بچن کے گھر سے متعلق انتہائی افسوسناک خبر آ گئی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی پولیس کو نامعلوم شخص کی جانب سے بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن، دھرمندر اور بزنس مین مکیش امبانی کے بنگلوں کو بم سے اُڑانے کی دھمکی آمیز کال موصول ہوئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ نامعلوم شخص کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس نے ممبئی میں امیتابھ بچن، دھرمندر اور مکیش امبانی کے بنگلوں کے قریب بم نصب کر دیئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بغیر اجازت امیتابھ بچن کا نام استعمال کرنے پر پابندی عائد
ساتھ ہی اس شخص نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ 25 ہتھیاروں سے لیس افراد ان حملوں کو انجام دینے کیلئے ممبئی پہنچ گئے ہیں۔
ممبئی پولیس کے ایک افسر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ناگپور پولیس کنٹرول روم کو دھمکی آمیز کال موصول ہوئی تھی، اس کال کے فوراً بعد ناگپور پولیس نے ممبئی پولیس کو الرٹ کردیا۔
افسر کا کہنا تھا کہ بم اسکواڈ کی ٹیم کو فوری طور پر بلایا گیا اور انہوں نے امیتابھ بچن، مکیش امبانی اور دھرمیندر کے بنگلوں اور اردگرد کی تلاشی لی تاہم وہاں کچھ نہیں ملا۔
یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ کو امیتابھ بچن کا کونسا فلمی سین پسند ہے؟
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 