
جاوید اختر نے50 ویں سالگرہ پر کونسا حیران کن سرپرائز دیا؟ شبانہ اعظمی نے بتادیا
بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ شبانہ اعظمی نے اپنی پچاسویں سالگرہ پر نامور شاعر جاوید اختر کی جانب سے ملنے والے سرپرائز کا سب کو بتا دیا جس نے انہیں حیران کر دیا تھا۔
ایک حالیہ انٹرویو میں اداکارہ شبانہ اعظمی کا کہنا تھا کہ جاوید اختر سے شادی کے فیصلے پر والدین نے مخالفت اس لیے کی کیوں کہ جاوید پہلے سے ہی شادی شدہ تھے۔
انہوں نے بتایاکہ میں نے والدین کی مخالف کے باوجود اپنی محبت کا حق ادا کیا اور جاوید سے شادی کی۔
انہوں نے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ رومانوی گیتوں کے خالق اور ان کے شوہر جاوید اختر بالکل بھی رومانوی نہیں تاہم اس کے باوجود انہوں نے میری 50 ویں سالگرہ کے موقع پر ایسا سرپرائز دیا کہ میں حیران رہ گئی۔
انہوں نے بتایا کہ ایک بار انہیں لندن میں سلواڈور ڈالی کا ایک مجسمہ دیکھتے ہی پسند آگیا، لیکن وہ بہت مہنگا ہونے کے باعث خرید نہیں سکی تاہم بعدازاں ان کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر اسی مجسمے کو اپنے کمرے میں جاوید صاحب کی ایک نظم ’وقت‘ کے ساتھ رکھا دیکھا تو انہیں یقین نہیں آیا کہ جاوید اختر محبت کے اظہار میں اس حد تک بھی جاسکتے ہیں۔
واضح رہےکہ 70 کی دہائی میں جاوید اختر موسیقی کی تعلیم لینے کےلئے معروف شاعر کیفی اعظمی کے یہاں جاتے تھے۔ اسی دوران اُن کی ملاقات شبانہ اعظمی سے ہوئی۔ دونوں کی نزدیکیاں بھی بڑھنے لگیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
اس کی اطلاع جب جاوید اختر کی پہلی بیوی ہنی ایرانی کو ہوئی تو دھیرے دھیرے جاوید اختر اور اُن کے رشتے میں دراڑ آنے لگی۔
اس کے بعد جاوید اختر نے آخرکار طلاق لینے کا فیصلہ کیا ، انہوں نے یہ بات بچوں کو نہیں بتائی لیکن دونوں نے طویل عرصے تک طلاق بھی نہیں لی تھی، جس کی وجہ سے انہیں دوسری شادی کرنے میں پریشانی ہورہی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News