فیضان شیخ کی مداحوں کو منفرد انداز میں رمضان کی مبادکباد
پاکستان کے معروف اداکار فیضان شیخ نے مداحوں کو منفرد انداز میں رمضان کی مبادکباد دی ہے۔
حال ہی میں پاکستان کے معروف اداکار فیضان شیخ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری پوسٹ کی ہے جس میں لکھا ہے کہ حج مہنگا ہے تو کیا ہوا، آپ نے گھبرانا نہیں ہے، وہ صرف صاحبِ استطاعت پر فرض ہے۔

انہوں نے سیلز ٹیکس فری سہولتوں کی فہرست شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ نماز اب بھی مفت ہے، زکوٰۃ کی شرح بھی نہیں بڑھی، رمضان روزے، قرآن کی تلاوت، تراویح، ذکر اذکار بھی ٹیکس فری ہیں۔
اداکار فیضان شیخ نے لکھا کہ صلۂ رحمی، حسنِ سلوک، ایمانداری اور سچ بولنے پر بھی جی ایس ٹی نہیں، رمضان مبارک۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
