
فہد شیخ نے نازش جہانگیر کے ساتھ کام کے تجربے کو مشکل قرار دے دیا
پاکستان کے معروف اداکار فہد شیخ نے اداکارہ نازش جہانگیر کے ساتھ کام کے تجربے کو مشکل قرار دے دیا ہے۔
حال ہی میں پاکستان کے معروف اداکار فہد شیخ نے ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی جہاں میزبان کی جانب سے 3 اداکاراؤں یشمیٰ گل، مشعل اور نازش جہانگیر کے نام دیے گئے اور سوال کیا کہ ان میں سے وہ کون سی اداکارہ ہیں جن کے ساتھ وہ کام کرنے سے پہلے 4 بار سوچیں گے؟
سوال کے جواب میں معروف اداکار فہد شیخ نے نازش جہانگیر کا نام لیا اور بتایا کہ نازش مشکل اداکارہ ہیں۔
شو کے دوران میزبان نے ایک اور سوال کیا کہ آپ کو کس قومی کرکٹر کو دیکھ کر لگتا ہے کہ اس کھلاڑی کی جگہ ٹیم میں آپ کو ہونا چاہیے؟
اداکار کو 3 آپشن دیے گئے جن میں شان مسعود ، امام الحق اور آصف علی کے نام شامل تھے، جواب میں فہد شیخ نے آصف علی کا نام لیا۔
اس سے قبل پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار فہد شیخ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر وزیراعظم شہباز شریف کیلئے خصوصی اسٹوری پوسٹ کی تھی۔
فہد شیخ نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی خبر شیئر کرتے ہوئے سوال کیا تھا کہ کیا آپ لوگ واقعی سنجیدہ ہیں؟
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا تھا کہ کچھ رحم کردیں، سانس مفت ہے، اس پر بھی کوئی ٹیکس ہوجائے تو مزہ آجائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News