
اشنا شاہ کی شادی کی ان دیکھی تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان کی معروف اداکارہ اشنا شاہ کی شادی کی ان دیکھی تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔
حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکارہ اشنا شاہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند نئی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
شیئر کی گئی تصاویر میں ان کے علاوہ شادی میں شرکت کرنے والے پاکستانی اداکاروں کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
اس سے قبل پاکستان کی معروف اداکارہ اشنا شاہ کے برائیڈل ڈریس کی ڈیزائینر وردھا سلیم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی۔
ویڈیو میں انہوں نے کہا تھا کہ ’ اشنا شاہ نے اس ڈریس کو ڈیزائین کرنے سے پہلے خود بتایا کہ وہ اپنی شادی کے دن کیسا جوڑا زیب تن کرنے کی خواہش رکھتی ہیں ‘۔
یہ بھی پڑھیں: جمائما اداکارہ اشنا شاہ کی شادی پر افسردہ کیوں ہوگئیں؟
وردھا نے کہا تھا کہ ’ اشنا شاہ کا برائیڈل ڈریس مغلیہ طرز سے متاثر ہوکر ڈیزائین کیا گیا ہے، جس میں بارڈز میں ڈولی، مغل موٹیوو، چاند اوربالا سمیت دیگر اشکال کو ایمرائیڈری اور ستاروں کے کام سے ڈیزائین کیا ‘۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
ڈیزائینر نے کہا تھا کہ ’ میں نے اشنا شاہ سے پوچھا کہ سرخ رنگ کے کس شیڈ پر برائیڈل ڈریس تیار کرنا ہے؟؟ اس پر بھی کافی بات کی گئی اور لہنگے کا سرخ رنگ اشنا کی مرضی سے ہی منتخب کیا گیا ‘۔
وردا نے کہا کہ ’ اشنا شاہ کے لہنگے میں لیدرایپلک ورک کو بھی شامل کرتے ہوئے لہنگے کو ڈیزائین کیا گیا، اس پر کورے، دپکے کا کام کیا گیا، جبکہ گولڈن کے مختلف شیڈز اور سلور، میرون رنگ بھی شامل کیے گئے ‘۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News