ایمن اور منال نے ملازمین کو بقایاجات کی ادائیگی کردی
پاکستان کی معروف اداکاراؤں ایمن خان اور منال خان نے ملازمین کو بقایاجات کی ادائیگی کردی ہے۔
حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکاراؤں ایمن خان اور منال خان نے سابق ملازم علی حامد کی جانب سے لگائے گئے الزامات سامنے آنے پر اپنے تمام ملازمین کو بقایاجات کی ادائیگی کردی ہے۔
ایمن اور منال کے ملازم علی حامد نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ مجھ سمیت تمام ملازموں کے بقایاجات ادا کردیے گئے ہیں۔

بعد ازاں اُنہوں نے اپنی اس انسٹا پوسٹ کو ڈیلیٹ کردیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کی خوبرو اداکاراؤں ایمن خان اور منال خان کے سابق ملازم علی حامد نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اداکاراؤں کی جانب سے عملے کی بے عزتی اور تنخواہ نہ دینے کا الزام عائد کیا تھا۔
علی حامد نامی سوشل میڈیا صارف نے مختلف سوشل میڈیا پیجز کو ٹیگ کرتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ 6 ماہ سے اپنی محنت کا معاوضہ بطور بھیک مانگنے کے بعد اب میں اس پوائنٹ پر ہوں کہ ’ ایمن منال کلوزٹ ‘ کے ساتھ اپنے برے تجربے کا ذکر کرسکوں۔
علی حامد نے لکھا تھا کہ میں ایک سال سے ایمن خان اور منال خان کا ملازم ہوں لیکن بڑے نام ہونے کے باوجود انہوں نے مجھے وقت پر ادائیگی نہیں کی، تنخواہ کیلئے ملازمین کی جانب سے معاذ (ایمن منال ) کے بھائی کو میسج کیا ان کا یہی کہنا تھا کہ وہ اگلے ہفتے تنخواہ اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کردیں گے لیکن ایسا نہیں ہوتا۔
علی حامد نے لکھا تھا کہ یہ لوگ میرے ایک لاکھ 80 ہزار کی مقروض ہیں، میں نے انہیں اپنی تنخواہ کیلئے پیغامات بھیجے لیکن ان کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
