بالی ووڈ کی صدا بہار سپر اسٹار روینہ ٹنڈن کا نارویجن ڈانس گروپ کوئیک اسٹائل کے ساتھ “ٹپ ٹپ برسا پانی” پر ڈانس سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
فوٹو اینڈ شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر روینہ ٹنڈن نے بین الاقوامی شہرت کے حامل نارویجن ڈانس گروپ کوئیک اسٹائل کے ساتھ “ٹپ ٹپ برسا پانی”پر ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کی جسے شائقین کی جانب سے خوب پسند کیا گیا۔
آج جل کوئیک اسٹائل بھارت کے دورے پر ہیں جس دوران انہوں نے کئی معروف شخصیات کے ساتھ ملاقات کی ۔
یہ بھی پڑھیں؛ بالی ووڈ میں بولڈ لباس پہننے سے انکار پر اداکارہ روینہ ٹنڈن کو کیا کہا گیا؟
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈانس گروپ کے ارکان گانے کی دھڑکنوں پر رقص کرنا شروع کر دیتے ہیں، جب کہ روینہ ان کے پیچھے سے اچانک نمودار ہوتی ہیں اور بالکل نئے انداز میں ہک سٹیپ کرتی ہیں۔
روینہ ٹنڈن نے اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ “مختلف جب آپ اسے اصلی (وائلٹ ہارٹ ایموجی) کے ساتھ کرتے ہیں۔”
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News