حسن احمد کو سنیتا مارشل کی کونسی عادت پسند نہیں؟
پاکستان کے معروف اداکار حسن احمد نے اہلیہ و اداکارہ سنیتا مارشل کی ناپسندیدہ عادت بتادی ہے۔
حال ہی میں پاکستان کے معروف اداکار حسن احمد نے اہلیہ و اداکارہ سنیتا مارشل کے ہمراہ ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے ایک دوسرے سے متعلق کئی انکشافات کیے۔
شو کے دوران میزبان کی جانب سے سوال کیا گیا کہ ان میں سے سنیتا کی کونسی عادت آپ کو پسند نہیں؟ انہیں تین آپشنز دیے گئے میری باتیں دوسروں کو بتادیتی ہیں؟ فلم دیکھتے ہوئے تنگ کرتی ہیں؟ یا پھر مجھے ایک جگہ ٹک کر نہیں بیٹھنے دیتی؟
سوال کے جواب میں معروف اداکار حسن احمد کا کہنا تھا کہ سنیتا فلم دیکھتے ہوئے بہت تنگ کرتی ہے۔
میزبان نے ایک اور سوال کیا کہ بچوں کے بارے میں بڑے فیصلے کون لیتا ہے؟ سنیتا مارشل، آپ خود یا پھر بچے خود ہی فیصلے کرلیتے ہیں؟
سوال کے جواب میں اداکار حسن احمد نے مسکراتے ہوئے کہا کہ بچے خود ہی فیصلے کرلیتے ہیں۔
شو کے دوران میزبان کی جانب سے ایک اور سوال کیا گیا کہ سنیتا مارشل سب سے اچھا کیا کرتی ہیں؟ اداکاری، ماڈلنگ یا پھر گھر داری؟
سوال کے جواب میں اداکار حسن احمد کا کہنا تھا کہ میری اہلیہ سنیتا مارشل بہت اچھی اداکارہ ہیں۔
اس سے قبل ایک انٹرویو کے دوران سنیتا کا اپنے شوہر حسن احمد سے متعلق کہنا تھا کہ جب میں اپنے کیریئر کی بلندیوں پر تھی اُس وقت حسن احمد شوبز انڈسٹری میں جدوجہد کر رہے تھے ،اُنہیں کبھی کوئی کردار ملتا تھا کبھی نہیں۔
سنیتا نے بتایا کہ مجھے ایک بار انڈسٹری میں کام ملا تو ایک کے بعد ایک ملتا ہی چلا گیا مگر حسن احمد کے ساتھ ایسا نہیں ہوا تھا، حسن کو شروع میں بہت مشکل پیش آئی تھی۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
سنیتا کے اس انٹرویو پر ردِ عمل دیتے ہوئے حسن احمد نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی۔
حسن احمد کا کہنا تھا کہ سنیتا مارشل نے جو کچھ کہا وہ ان کا اپنا نظریہ ہے جو مجھ سے مختلف ہے، سنیتا کی کہی ہوئی کافی باتیں درست نہیں ہیں، اور اگر درست ہیں بھی تو وہ باتیں میاں بیوی کے درمیان ہی رہنی چاہئیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
