
لوگوں کو ہنسانا اور ان کو انٹرٹینمنٹ دینا ہمارا بزنس ہے، شاہ رخ خان
بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ لوگوں کو ہنسانا اور ان کو انٹرٹینمنٹ دینا ہمارا بزنس ہے۔
حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں شاہ رخ خان نے اپنی نئی فلم ’پٹھان‘ کی شاندار کامیابی کو ’ذاتی‘ قرار دے دیا ہے۔
“ITS NOT THE BUSINESS….ITS STRICTLY PERSONAL”. Making ppl smile & entertaining them is our business & if we don’t take it personally….it will never fly. Thanks to all who gave Pathaan love & all who worked on the film & proved ki mehnat lagan aur bharosa abhi Zinda Hai.Jai Hind
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) March 8, 2023
انہوں نے کہا کہ لوگوں کو ہنسانا اور ان کو انٹرٹینمنٹ دینا ہمارا بزنس ہے اور اگر ہم اسے ذاتی طور پر نہ کریں تو اس میں کامیابی نہیں مل سکتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ان تمام لوگوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے ’پٹھان‘ کو محبت اور پیار دیا۔
مزید پڑھیں: فلم ’پٹھان‘ کے مرکزی کرداروں نے کتنا معاوضہ لیا؟
اداکار شاہ رخ خان نے مزید کہا کہ میں ان افراد کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے فلم کیلئے کام کیا اور ثابت کیا کہ کہ محنت، لگن اور بھروسہ ابھی زندہ ہے۔
واضح رہے کہ شاہ رخ خان کی فلم پٹھان دنیا بھر سے 1 ہزار کروڑ کمانے والی پہلی ہندی فلم بن گئی ہے۔
پٹھان نے صرف بھارت میں باکس آفس پر تمام زبانوں کو ملا کر تقریباً 516 کروڑ کمائے ہیں جبکہ یہ فلم بیک وقت تین زبانوں تامل، ہندی اور تیلگو میں ریلیز ہوئی۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
پٹھان سب سے تیز ترین 500 کروڑ کمانے والی پہلی ہندی فلم بھی بنی ۔ اس سے پہلے 2016 میں ریلیز ہونے والی فلم دنگل نے صرف بھارتی باکس آفس کلیکشن 374.43 کروڑ تھا۔
مزید پڑھیں: پٹھان کے بعد اب شاہ رخ خان ’دھوم‘ مچائیں گے
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News