لائیو شو میں تضحیک کا نشانہ بننے کے بعد سمیع خان کا اہم بیان سامنے آگیا
لائیو شو میں تضحیک کا نشانہ بننے کے بعد پاکستان کے معروف اداکار سمیع خان کا اہم بیان سامنے آگیا ہے۔
حال ہی میں پاکستان کے معروف اداکار سمیع خان نے ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی تھی جہاں انہیں تضحیک کا نشانہ بنایا گیا۔
تاہم اب اداکار نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ ’ میں پریشان اور تکلیف میں تھا، نہ صرف اس وجہ سے جو مجھ پر گزرا بلکہ اس وجہ سے بھی کہ میرے گھر والوں کو بھی اس سب سے گزرنا پڑا، اس لیے دعا کی اور ہر چیز اللہ پر چھوڑ دی ‘۔
یہ بھی پڑھیں: سمیع خان شادی کی تقریب میں نوٹوں کی بارش ہوتے دیکھ کر برہم ہو گئے
Advertisement🙏❤️
Love u all, Alhamdulillah. pic.twitter.com/OXOhUkeo2b— sami khan (@samikhan421) March 5, 2023
انہوں نے کہا کہ ’ ہماری کامیابی اور ناکامی اللہ کے ہاتھ میں ہے، لوگوں کے ہاتھ میں نہیں، اگر وہ تمہارے ساتھ ہے تو کوئی تمہیں نقصان نہیں پہنچا سکتا اور اللہ میرے ساتھ ہے ‘۔
سمیع خان نے کہا کہ ’ میں آگے بڑھنا چاہوں گا اور اس پر مزید بحث کرنا یا اسے کوئی اہمیت نہیں دینا چاہوں گا، محبت اور حمایت کے لیے ایک بار پھر آپ کا بہت بہت شکریہ ‘۔
یہ بھی پڑھیں: سمیع خان نے کنزیٰ ہاشمی کا کونسا راز بتا دیا؟
اداکار سمیع خان نے براہ راست پیغامات، پوسٹس کے ذریعے پیار اور حمایت کا اظہار کرنے پر تمام دوستوں، پرستاروں اور خاندان کے افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’ صبر کرنا مشکل ہے لیکن یہ آپ کے ایمان کو مضبوط بناتا ہے ‘۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
