
سیف علی خان تصاویر بنوانے کے اصرار پر فوٹوگرافرز سے تنگ آگئے
بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان تصاویر بنوانے کے اصرار پر فوٹوگرافرز سے تنگ آگئے۔
حال ہی میں بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان اور ان کی اہلیہ کرینہ کپور کو گھر جاتے ہوئے فوٹوگرافرز نے تصاویر کھینچنے کے لیے روکا اور اصرار کیا تو سیف علی خان نے اس پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سیف علی خان سوشل میڈیا استعمال کیوں نہیں کرتے؟ اداکار نے وجہ بتادی
بالی ووڈ اداکار سیف علی خان نے فوٹوگرافرز سے کہا کہ ’ایک کام کریں ہمارے بیڈروم میں آجائیں‘۔
یہ بھی پڑھیں: سیف علی خان کے صاحبزادے بالی ووڈ میں جلوے بکھیرنے کو تیار
اس موقع پر وہاں موجود ایک فوٹوگرافر نے کہا کہ ’ہم آپ سے پیار کرتے ہیں‘، جس پر سیف علی خان نے جواب دیا کہ ’ہم بھی آپ سے پیار کرتے ہیں‘۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News