
پاکستان کے معروف اداکار قوی خان انتقال کرگئے
پاکستان کے معروف و سینئر اداکار قوی خان انتقال کرگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے نامور ریڈیو، ٹیلی وژن اور فلم کے اداکار قوی خان کینڈا میں انتقال کر گئے ہیں۔
قوی خان کی طبعیت ان دنوں ناساز تھی اور طبعیت کی ناسازی کے سبب علاج کی غرض سے کینڈا گئے تھے۔
واضح رہے کہ قوی خان کا شمار پاکستان کے ان عظیم اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے شوبز انڈسٹری پر اپنی صلاحیتوں کے انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔
80 کی دہائی میں قوی خان کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا بعد ازاں انہیں ستارہ امتیاز سے بھی سرفراز کیا گیا تھا۔
محمد قوی خان پی ٹی وی ایوارڈ اور ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی وژن کے لائف اچیومنٹ ایوارڈ بھی حاصل کر چکے ہیں جبکہ انہوں نے کئی فلموں میں بھی کام کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News