
پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے کہا ہے کہ کسی انسان پر الزام لگانا بہت ہی آسان ہے لیکن اس الزام کو ثابت کرنا بہت زیادہ مشکل ہے۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں ٹک ٹاکر حریم شاہ نے کہا کہ میری شادی کی تصدیق نادرا سے یا پاکستان کے کسی بھی ادارے سے کروائی جاسکتی ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
انہوں نے کہا کہ کسی پر بھی الزام لگانا بہت آسان ہے لیکن اس الزام کو ثابت کرنا اتنا ہی مشکل ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ انہیں فلموں میں کام کرنے کا شوق تو نہیں لیکن انہیں بہت سے اداکار پسند ہیں جن کے ساتھ وہ کام کرنا چاہتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حریم شاہ کی غیر اخلاقی ویڈیوز کس نے لیک کیں؟ اداکارہ نے بتادیا
حریم شاہ نے بتایا کہ مجھے ٹک ٹاک سے شہرت حاصل ہوئی اس لیے مجھے ٹک ٹاکر کہا جاسکتا ہے، البتہ ٹک ٹاکر نہ ہوتی تو ٹیچر ہوتی کیونکہ ٹک ٹاک سے قبل میں ٹیچنگ کرتی تھی اور میرا پسندیدہ مضمون ہسٹری (تاریخ) تھا۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر مکمل سچ نہیں دکھایا جاتا اور جب کوئی سچ کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے تو اسے بھی کئی تنازعات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ایک روز کے لیے وزیراعظم بنانے کے سوال پر حریم شاہ نے جواب دیا کہ اگر مجھے ایک روز کے لیے وزیر اعظم بنایا گیا تو میں ہر چھوٹے بڑے کیلئے انصاف عام کردوں گی، اس دن میں امیر اور غریب سب کو ایک ہی ترازو میں تولوں گی، امیر وغریب کا جو امتیاز ہے اس کا فرق ختم کردوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: حریم شاہ کی وائرل ویڈیو میں موجود شخص کون ہے ؟ اہم راز سے پردہ اٹھ گیا
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News