Advertisement
Advertisement
Advertisement

بیٹی کی پیدائش کے بعد خود کو ایک بہتر آدمی بنایا؛ مہیش بھٹ

Now Reading:

بیٹی کی پیدائش کے بعد خود کو ایک بہتر آدمی بنایا؛ مہیش بھٹ
مہیش بھٹ

بیٹی کی پیدائش کے بعد خود کو ایک بہتر آدمی بنایا؛ مہیش بھٹ

بالی ووڈ کے معروف پروڈیوسر اور ڈائریکٹر مہیش بھٹ کا کہنا ہے کہ بیٹی کی پیدائش کے بعد خود کو ایک بہتر آدمی بنایا۔

حال ہی میں بالی ووڈ کے معروف پروڈیوسر اور ڈائریکٹر مہیش بھٹ نے معروف اداکار ارباز خان کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایک بار وہ نشے میں اس قدر دھت تھے کہ انہوں نے رات فٹ پاتھ پر گزاری۔

انہوں نے کہا کہ جب میں جاگا تو دیکھا کہ فٹ پاتھ پر سو رہا تھا، مجے یاد ہے کہ میں اوندھے منہ پڑا ہوا تھا اور صبح ہونے والی تھی، مجھے یاد آیا کہ میں کسی دعوت میں گیا تھا اور نشے کی حالت میں واپسی پر یہاں گر کر سوگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں؛ مہیش بھٹ اداکار رنبیر کو گلے لگا کر جذباتی ہوگئے

آپ اس قدر مخمور تھے کہ گھر کا پتہ بھول گئے، ارباز خان کی مہیش بھٹ سے گفتگو

Advertisement

مہیش بھٹ کے انکشاف پر ارباز خان نے کہا کہ آپ اتنے زیادہ مخمور تھے کہ میں نے اور سلمان خان نے آپ کو ٹیکسی میں گھر لے جانے کی کوشش کی تھی مگر آپ بھول گئے تھے کہ آپ رہتے کہاں ہیں۔

ارباز خان نے کہا کہ ہمیں بہت شرمندگی ہو رہی تھی کہ ہم بھی آپ کی رہائشگاہ سے لاعلم ہیں لیکن ہمیں ہنسی بھی آ رہی تھی، لیکن اس واقعے کے بعد آپ نے ایک دم 360 ڈگری زاویے سے خود کو تبدیل کیا۔

مہیش بھٹ نے کہا کہ پھر ایک واقع نے میری زندگی بدل دی، جب میری بیٹی شاہین پیدا ہوئی تو میں اسپتال گیا اور اس کو اپنی گود میں لے کر چومنے کی کوشش کی تو اس نے خود کو مجھ سے دور کرنے کی کوشش کی کیونکہ وہ شراب کی بُو برداشت نہیں کر پا رہی تھی۔

  فلمساز مہیش بھٹ نے کہا کہ وہ تو بچی تھی، اسے کیا معلوم، لیکن میں نے خود سے یہ سب اخذ کیا اور خود کو بہتر آدمی بنایا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سوشل میڈیا اسٹار عمر شاہ کے آخری لمحات؛ چچا کا جذباتی بیان سامنے آگیا
شو ’لازوال عشق‘ پر تنقید؛ عائشہ عمر کی وضاحت سامنے آگئی
بھارت نے پاکستان کا مقبول گانا "بول کفارہ" ایک بار پھر کاپی کرلیا
ماڈلز سبحان عمیس اور عبیر اسد کی راہیں جدا؛ 7 ماہ بعد شادی ختم
صبا قمر کی شادی کی خبریں زیر گردش؛ مداحوں نے حیران کن پیشگوئیاں کردیں
استاد امانت علی خان کو بچھڑے 51 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر