
فلم ” آرآر آر” کے ہیرو رام چرن ہالی ووڈ میں جلوے بکھیرنے کیلئے تیار
بھارتی عالمی شہرت یافتہ مقبول ترین فلم ” آرآر آر” کے ہیرو رام چرن اب ہالی ووڈ میں بھی جلوے بکھیرنے کیلئے تیار ہیں۔
رام چرن مشہور ٹاک شو گڈ مارننگ امریکا کا بطور مہمان خصوصی حصہ بننے کا اعزاز حاصل کرنے والے پہلے بھارتی اداکار بھی بن گئے ہیں۔
انٹرنیشنل نیوز کے مطابق رام چرن نے حال ہی میں سیم فریگاسو کے پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے انکشاف کیا کہ وہ ہالی ووڈ میں ڈیبیو دینے کے لیے کچھ نامور ہدایتکاروں کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ دنیا میں فاصلے کم ہورہے ہیں اور مجھے لگتا ہے کہ سنیما بھی مستقبل میں عالمی سنیما کے نام سے جانا جانے والا ہے، اب یہ ہالی ووڈ یا بالی ووڈ نہیں رہا. اب مختلف ثقافتوں اور ٹیلنٹ کا تبادلہ ہونا چاہیئے، میں چاہتا ہوں کہ آپ کے تمام ڈائریکٹرز ہمارا بطور اداکار اپنی فلموں میں تجربہ کریں کیونکہ اس طرح لوگوں میں ہم آہنگی پیدا ہوگی۔
یہ ویڈیو دیکھیں: جاپانی یوٹیوبر کا فلم آر آر آر کے ریلیز ہونے پر خوشی کا اظہار، ڈانس ویڈیو وائرل
واضح رہےکہ رام چرن 2023 کے آسکر ایوارڈز میں شرکت کے لیے امریکہ میں موجود ہیں ۔
حال ہی میں رام چرن کی فلم’ آر آر آر‘ نا صرف بلاک بسٹر ثابت ہوئی بلکہ اس کے گانے ’ ناٹو ناٹو‘ کو گولڈن گلوب ایوارڈ ز میں بہترین آریجنل سانگ کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔
یہ فلم گزشتہ سال مارچ میں سینما گھروں کی زینت بنی تھی اور اس نے عالمی باکس آفس پر 12 سو کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News