Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان سے محبت کی وجہ کیا؟ جمائمہ خان کا خصوصی انٹرویو

Now Reading:

پاکستان سے محبت کی وجہ کیا؟ جمائمہ خان کا خصوصی انٹرویو
جمائمہ خان

جمائمہ خان کی فلم آج پاکستان میں ریلیز کی جائے گی

چئیرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ خان نے بول نیوز کے نمائندے معین زبیر کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان سے متعلق بری خبریں بڑے پردے پر دیکھائی جاتی ہیں،پاکستانی فینز اور میرے بچے پاکستان سے متعلق ایسی باتوں سے پریشان تھے، اسی لیے پاکستان خاص طور پر لاہور کے خوبصورت ثقافتی رنگوں کو دنیا بھر میں دیکھانے کی کوشش کی۔

جمائمہ خان نے کہاکہ امید کرتی ہوں پاکستانی میری اس کوشش کو پسند کریں گے، تمام پاکستانیوں کی جانب سے ملنے والی محبت کی مشکور ہوں، امید کرتی ہوں فلم بنانے کے پیچھے میری نیت کو سمجھے ہونگے

Advertisement

انہوں نے کہاکہ قاسم اور سلیمان نے فلم دیکھنے کے بعد بہت پسند کی، انہیں فخر ہے۔

جمائمہ خان نے بتایاکہ میں پاکستان میں سیلاب زدگان کی مدد کے لیے فنڈز جمع کرتی رہی ہوں، اس کے علاؤہ شام اور ترکیہ میں زلزلہ زدگان کی مدد کے لیے بھی کوشش جاری ہے، پوری کوشش کی ہے کہ سیلاب زدگان کی مدد اور دنیا میں رونما ہونے والی ماحولیاتی تبدیلیوں پر آگہی پھیلاؤ۔

انہوں نے کہاکہ پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا تھا، سجل علی بہت پسند ہیں وہ ایک بہترین اداکارہ ہیں، میرے خیال میں سجل علی اصل سپر اسٹار ہیں۔

جمائمہ نے کہاکہ زندگی کا اہم حصہ پاکستان میں گزارا، جب پاکستان میں رہی تو لوگوں کی جانب سے بے حد پیار ملا، اتنا پیار تو مجھے یہاں نہیں ملا،پاکستان سے پیار اب میرا حصہ بن چکا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ اپنی فلم کے حوالے سے ڈر تو لگ رہا ہے مگر امید کرتی ہوں پاکستان میں لوگ میری فلم کو پسند کریں گے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: ویڈیو؛ ’جمائما‘ کا پاکستان سے محبت کا اظہار، منفردنیل آرٹ وائرل

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر