روبینہ اشرف کے خیال میں کونسی پاکستانی اداکارہ کو اداکاری نہیں آتی؟
پاکستان کی معروف اداکارہ روبینہ اشرف نے بتادیا ہے کہ ان کے خیال میں کونسی پاکستانی اداکارہ کو اداکاری نہیں آتی۔
حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکارہ روبینہ اشرف نے ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی جہاں میزبان کی جانب سے اداکاری کے حوالے سے سوال کیا گیا۔
جواب میں معروف اداکارہ روبینہ اشرف کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں علیزے شاہ کو بالکل بھی اداکاری نہیں آتی وہ میرے حساب سے صفر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر ڈرامے میں ایک سین ایسا ہے جس میں باپ اپنی بیٹی کو غصے سے جھڑک رہا ہے تو اس کو بھی ڈرنا چاہیے یا چونکنا چاہیے مگر وہ نارمل ہوتی ہے۔
اداکارہ روبینہ اشرف نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ مجھے انکی اداکاری بالکل بھی نہیں پسند اور اس کے علاوہ ایک اور وجہ انکا میک اپ ہے، ہر سین میں انہوں نے بھاری میک اپ کیا ہوتا ہے، حالانکہ ہر سین میں بھاری میک اپ کی ضرورت نہیں ہوتی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
