Advertisement
Advertisement
Advertisement

آمنہ الیاس نے شادیوں میں ہونے والی ڈانس پرفارمنس کو آئٹم نمبر قرار دیدیا

Now Reading:

آمنہ الیاس نے شادیوں میں ہونے والی ڈانس پرفارمنس کو آئٹم نمبر قرار دیدیا
آمنہ الیاس

آمنہ الیاس نے شادیوں میں ہونے والی ڈانس پرفارمنس کو آئٹم نمبر قرار دیدیا

پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس نے شادیوں میں ہونے والی ڈانس پرفارمنس کو آئٹم نمبر قرار دیدیا ہے۔

حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس نے ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے آئٹم نمبرز کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ یہ لفظ  آئٹم  کیا ہے، ہم اسے ڈانس پرفارمنس کہتے ہیں، یہ الفاظ ہمارے پڑوسی ملک بھارت سے آئے ہیں ‘۔

آمنہ الیاس  نے کہا کہ ’ انڈیا میں لوگ کہتے ہیں ارے تم کسی آئٹم کی طرح لگ رہے ہو لیکن جو آئٹم نمبرز فلموں میں شامل کیے جاتے ہیں وہ اصل میں ایک میوزیکل پرفارمنس ہے، دونوں الفاظ کا مفہوم جوڑنا نہیں چاہیے ‘۔

یہ بھی پڑھیں؛ ماڈل آمنہ الیاس کا ’ بلیک ساڑھی‘ میں فوٹو شوٹ وائرل

اداکارہ نے کہا کہ ’ میرے خیال میں بالی ووڈ فلموں کے تمام میوزیک کافی تفریحی ہوتے ہیں اور وہ کسی نہ کسی مقصد کے لیے فلم میں آتے ہیں، وہ ڈانسنگ فلمیں بھی کر رہے ہیں، یہ سب تفریح ​​کے لیے ہے جسے ہم محدود کرتے ہیں ‘۔

Advertisement

معروف ماڈل آمنہ الیاس نے کہا کہ ’ ہم شادیوں میں ڈانس کرتے ہیں، لیکن جب ہم اسے فلموں میں دکھاتے ہیں تو مسئلہ بن جاتا ہے، فلموں میں بھی آئٹم سانگ ضرورت کے مطابق شامل کیے جاتے ہیں، ” باجی ” اور ” زندہ بھاگ ” میں کوئی آئٹم سانگ نہیں تھا کیونکہ یہ فلم کی کہانی کے حساب سے ہوتا ہے ‘۔

   پاکستان کی معروف اداکارہ آمنہ الیاس نے کہا کہ ’ اگر آئٹم سانگ کی ضرورت ہے تو آپ اسے ضرور فلم میں شامل کریں، آپ لوگوں کو ان کی پسند سے محروم نہیں کر سکتے ‘۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر