Advertisement
Advertisement
Advertisement

شاہ رخ خان کے بنگلے سے متعلق اہم معلومات سامنے آگئیں

Now Reading:

شاہ رخ خان کے بنگلے سے متعلق اہم معلومات سامنے آگئیں
شاہ رخ خان

شاہ رخ خان کے بنگلے سے متعلق اہم معلومات سامنے آگئیں

بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان کے بنگلے سے متعلق اہم معلومات سامنے آگئی ہیں۔

 آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ شاہ رخ خان کے بنگلے میں کیا خاص ہے؟ انہوں نے اس بنگلے کو کیسے خریدا اور انکا یہ بنگلہ پہلے کس کی ملکیت میں تھا؟

 کنگ خان نے اس بنگلےکو پہلی بار 1998 میں دیکھا جب وہ باندرہ میں اپنی فلم یس باس کی شوٹنگ کررہے تھے۔

فلم کی شوٹنگ کے دوران شاہ رخ خان کا دل اس بنگلے پر اس قدر آیا کہ انہوں نے اس کے مالک سے ملنے کا فیصلہ کیا۔

مزید پڑھیں: فلم ’پٹھان‘ کے مرکزی کرداروں نے کتنا معاوضہ لیا؟

Advertisement

شاہ رخ خان نے یہ بنگلہ 2001 میں 13 کروڑ سے زائد میں خریدا تھا۔ شروع میں شاہ رخ نے اس کا نام جنت رکھا لیکن 2005 میں اس کا نام تبدیل کرکے منت رکھ دیا۔

منت ایک گریڈ 3 ہیریٹیج ولا ہے جو 1920 میں بنایا گیا تھا، یہ 27 ہزار مربع فٹ پر پھیلا ہوا ہے، خاص بات یہ ہے کہ اسے جدید اطالوی آرکیٹیکٹس کے ساتھ بنایا گیا ہے۔ اس 6 منزلہ بنگلے میں ایک جم، سوئمنگ پول اور نجی فلم تھیٹر ہے۔

13.32 کروڑ روپے میں خریدے گئے اس بنگلے کی قیمت اب بڑھ کر 200 کروڑ روپے ہو گئی ہے۔

یہ بنگلہ پہلے ولا ویانا کے نام سے جانا جاتا تھا اوراس کے مالک نریمان دوباش تھے، جب اس کو فروخت کرنے کی کوششیں جاری تھیں تو اسے خریدنے کی پہلی پیشکش سلمان خان کو دی گئی تاہم انہوں نے اس پیشکش کو ٹھکرا دیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر