
پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار، سنگر، کامیڈین اور میزبان محسن عباس حیدر نے کہا ہے کہ مجھے کبھی کسی سے کام مانگنے کی ضرورت پیش نہیں آئی۔
حال ہی میں اداکار محسن عباس حیدر نے متھیرا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ الحمدللہ مجھے کبھی کسی سے کام مانگنے کی ضرورت پیش نہیں آئی کیونکہ میرا اللہ پر توکل بہت مضبوط ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
انہوں نے کہا کہ جو میرے حصے کا ہے وہ مجھ سے کوئی نہیں لے سکتا اور اگر وہ کسی اور کے حصے کا ہے اور وہ میرے سے ہوتے ہوئے کہیں اور چلا جاتا ہے تو میں اس پر بھی کبھی آفسردہ نہیں ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: کیا محسن عباس حیدر دوبارہ شادی کر رہے ہیں؟
دورانِ انٹرویو ان کا کہنا تھا کہ میں آپ کو تین بڑے پروجیکٹ بتاتا ہوں، پہلا “خانی” ڈرامہ مجھے آفر ہوا جو میں نہیں کر پایا جس سے فیروز خان کا کیرئیر عروج پر پہنچ گیا۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
محسن عباس نے بتایا کہ دوسرا پراجیکٹ ”رانجھا رانجھا کردی” کا بھولے کا کردار جس نے عمران اشرف کو عروج پر پہنچا دیا۔
یہ بھی پڑھیں:‘مرد اور عورت واقعی برابر نہیں ہیں’، محسن عباس حیدر کا سخت ردعمل
انہوں نے کہا کہ اسی طرح ”پری زاد” کا اسکرپٹ میرے گھر پر رکھا ہے، کتاب پڑی ہے، کانٹریکٹ پڑا ہے لیکن میں نہیں کر پایا، پری زاد نے اداکار احمد علی اکبر کے نصیب کو بدل دیا اور ان کا کیرئیر عروج پر پہنچ گیا۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ تین میجر پروجیکٹ میں نے آپکو بتائیں جو میرے پاس آئے لیکن میں نہیں کر پایا کیونکہ وہ کسی اور کے حصے کا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News