اے آر رحمان نے بھی اقربا پروری پر آواز بلند کر لی
میوزک کمپوزر اور گلوگار اے آر رحمان نے بتادیا ہے کہ آسکر میں نامزدگی کیلئے کیسی فلمیں بھیجنی چاہئیں۔
حال ہی میں آسکر اور گریمی جیسے باوقار ایوارڈز سے سرفراز بھارت کے معروف موسیقار اے آر رحمان نے وائلن بجانے والے موسیقار سبرامنیم سے ان کے یوٹیوب چینل پر انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ’ ہماری فلمیں آسکر میں نامزد ہوتی ہیں لیکن ایوارڈ نہیں جیت پاتیں ‘۔
یہ بھی پڑھیں؛ اے آر رحمان نے بیٹی کے ولیمے کی ویڈیو بھی شئیر دی
انہوں نے کہا کہ ’ بھارت سے آسکر میں نامزدگی کیلئے غلط فلمیں بھیجی جاتی ہیں، ہمیں وہ فلمیں بھیجنی چاہئیں جو مغربی ممالک کے باشندے دیکھنا پسند کرتے ہیں ‘۔
واضح رہے کہ اے آر رحمان کو 2009 میں سلم ڈاگ ملینیئر کی بہترین موسیقی ترتیب دینے پر آسکر ایوارڈ دیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
