Advertisement
Advertisement
Advertisement

بیوی کے بعد نواز الدین صدیقی کے بھائی نے بھی انکے خلاف نئے انکشافات کردیئے

Now Reading:

بیوی کے بعد نواز الدین صدیقی کے بھائی نے بھی انکے خلاف نئے انکشافات کردیئے
نواز الدین صدیقی

نواز الدین صدیقی ایک بار پھر اہلیہ کی طرف سے تنقید کا شکار

بالی ووڈ کے معروف اداکار نواز الدین صدیقی کی اہلیہ کے بعد بھائی شمس نواب صدیقی نے بھی اپنے بھائی کے خلاف نئے انکشافات کردیئے ہیں۔

    حال ہی میں بالی ووڈ کے معروف اداکار نواز الدین صدیقی کے بھائی شمس نواب صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ نواز الدین صدیقی جائیدادیں تو خرید لیتے ہیں، لیکن وہ ایسے انسان نہیں جیسا ان کے بارے میں تاثر قائم ہے، وہ ایک مشکل شخص ہیں ‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ نواز الدین صدیقی ان کا ساتھ دینے والے لوگوں کو چھوڑ دیتے ہیں، اس سلسلے میں انہوں نے اپنی بھابھی عالیہ کا ساتھ دیتے ہوئے کہا کہ اس کی مثال میں اور عالیہ ہیں ‘۔

انٹرویو کے دوران ان سے پوچھا گیا کہ نواز اور انہوں نے ایک ساتھ کام کرنا کیوں چھوڑ دیا ہے؟؟

Advertisement

اس کے جواب میں شمس کا کہنا تھا کہ ’ انہوں نے زیادہ ٹی وی کیا اور ایک یا دو شو کی ہدایت کاری بھی کی، نواز نے پھر مجھے اپنے ساتھ شامل ہونے کو کہا، 2019 میں میری فلم ’بولے چوڑیاں‘ ریلیز ہوئی، پروڈیوسر نے اصرار کیا کہ اس نے فلم میں نواز الدین صدیقی کو کاسٹ کیا ‘۔

یہ بھی پڑھیں: اداکار نواز الدین صدیقی نے بھاری معاوضہ لینے والے فنکاروں کو آڑے ہاتھوں لے لیا

انہوں نے کہا کہ ’ فلم میں مجھے بحیثیت بھائی جب ان کی سب سے زیادہ ضرورت تھی، تو نواز الدین صدیقی نے اچانک پروڈیوسر سے کہا کہ وہ اس وقت تک کام جاری نہیں رکھیں گے جب تک کہ انہیں فلم سے متعلق تمام واجبات نہیں مل جاتے ‘۔

 شمس نواب نے یہ بھی الزام لگایا کہ ’نواز الدین صدیقی انہیں ان کی بیٹی سے ملنے نہیں دیتے ‘۔

واضح رہے کہ اس سے قبل نواز الدین صدیقی کی بیوی نے انہیں بزدل باپ قرار دیا تھا۔ یہی نہیں بلکہ عالیہ نے ان پر ریپ کا الزام لگاتے ہوئے تھانے میں شکایت بھی درج کرائی تھی۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر