
جمائما کا پاکستانیوں کے نام خصوصی پیغام جاری
چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے پاکستانیوں کے نام خصوصی پیغام جاری کردیا ہے۔
حال ہی میں چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے ٹوئٹر پر اپنی فلم کے حوالے سے لکھا ہے کہ میری فلم واٹس لَو گوٹ ٹو ڈو ود اٹ؟ پاکستان میں ریلیز ہو گئی ہے۔
انہوں نے پاکستانیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ہماری فلم میں پاکستانی اداکارہ سجل علی کی سنسنی خیز اداکاری دیکھیں ‘۔
Pakistanis! Go watch the sensational @Iamsajalali in our film What’s Love Got To Do With It? Out today 🇵🇰💚 https://t.co/g4oju8KsmP
Advertisement— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) March 3, 2023
واضح رہے کہ جمائما گولڈ اسمتھ کی فلم 24 فروری کو ریلیز ہوئی تھی لیکن فلم کو پاکستان میں ریلیز نہیں کیا گیا تھا۔
بعدازاں پاکستانی گلوکار شہزاد رائے نے جمائما کو ان کی فلم پر مبارکباد دیتے ہوئے سوال کیا تھا کہ پاکستان میں یہ کب ریلیز کی جائے گی؟
March 3rd in Pakistan! Thanks so much
Advertisement— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) February 24, 2023
اس وقت جمائما گولڈ سمتھ نے کہا تھا کہ میری فلم کو 3 مارچ پاکستان میں ریلیز کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News