اگر عاصم اظہر نے میرب علی کو دھوکہ دیا تو وہ کیا کریں گی؟ اداکارہ نے بتادیا
پاکستان کی معروف اداکارہ میرب علی کا کہنا ہے کہ اگر عاصم اظہر نے انہیں دھوکہ دیا تو وہ انہیں چھوڑ دیں گی۔
حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکارہ میرب علی نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں میزبان کی جانب سے سوال کیا گیا کہ اگر عاصم اظہر نے انہیں دھوکہ دیا تو وہ کیا کریں گی؟
سوال کے جواب میں معروف اداکارہ میرب کا کہنا تھا کہ میں اگر خواب میں بھی عاصم کو کسی لڑکی کے ساتھ دیکھ لوں تو میں صبح اٹھ کر اس سے لڑائی کرتی ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: عاصم اظہر اور میرب علی کب شادی کررہے ہیں؟

میزبان کی جانب سے سوال کیا گیا کہ اگر مستقبل میں آپ کے شوہر نے آپ کو دھوکہ دیا تو آپ کیا کریں گی؟ آپ کے پاس 3 آپشن ہیں، اسے چھوڑ دیں گی، اس کو ذہنی تکلیف دیں گی یا اس کو ماریں گی؟
یہ بھی پڑھیں: میرب علی نے عاصم اظہر کے ہمراہ گانا گنگنا کر مداحوں کے دل جیت لیے
جواب میں میرب علی کا کہنا تھا کہ میں اس کو چھوڑ دوں گی، ذہنی تکلیف نہیں دوں گی کیونکہ اگر میں ایسا کرتی ہوں تو پھر مجھ میں اور اس میں کوئی فرق باقی نہیں رہے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
