
بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے ورسٹائل اداکار نواز الدین صدیقی کے بھائی شمس صدیقی نے اداکار سے متعلق انتہائی اہم انکشاف کردیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شمس صدیقی نے ایک آڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے اپنے بھائی پر ملازم پر تشدد کرنے کا الزام لگا دیا ہے۔
Got this video as a gift of #Holi 🤣…As per routine, #NawazuddinSiddiqui beats his staff – his manager is telling that he hit his boy for the second time.
Although this donkey has also been beaten in the airport and office.Its proper video will be releasedAdvertisementGreat Man… https://t.co/Ztv0WxyGjX pic.twitter.com/CRv4fUNC2H
— Shamaas Nawab Siddiqui (@ShamaasNS) March 7, 2023
شمس صدیقی نے آڈیو کلپ کو ہولی کا تحفہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ نواز الدین کے منیجر کے مطابق اپنے اسٹاف پر تشدد کرنا نواز الدین کا روزمرہ معمول ہے۔
انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ جلد ہی معاملے کی ویڈیو بھی جاری کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: فیروز خان بھی بھارتی اداکار نواز الدین صدیقی کے حق میں بول پڑے
اداکار کے بھائی کی جانب سے شیئر کی گئی آڈیو میں دو لوگوں کو آپس میں بات کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔
منیجر نواز الدین صدیقی سے پوچھا جاتا ہے کہ کیا نواز نے اپنے ملازم پر پھر سے تشدد کیا ہے؟ جس پر منیجر تصدیق کرتے ہوئے جواب دیتا ہے کہ ہاں تشدد کیا گیا ہے اور یہ دوسری مرتبہ ہوا ہے۔
آڈیو کلپ میں منیجر دعویٰ کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ نواز الدین صدیقی نے اپنے ملازم کو فلم کی شوٹنگ کے روز صبح کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: بچوں کو گھر سے نکالنے کا الزام، نواز الدین صدیقی کا اہم بیان سامنے آگیا
واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے نواز الدین صدیقی اپنی بیوی عالیہ صدیقی کی جانب سے لگائے گئے الزامات کے باعث خبروں میں ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News