
پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ مہوش حیات نے 23 مارچ 2023 یومِ پاکستان کے موقع پر دبئی میں پھنسے پاکستانیوں کے لیے بڑا قدم اٹھالیا۔
مہوش حیات نے دبئی میں مختلف وجوہات کے باعث پھنسے 500 پاکستانیوں کو اپنے پیاروں سے ملوادیا۔
اداکارہ نے کہا کہ خوشی ہے آج یوم پاکستان پر پاکستانی اپنے اہل خانہ سے ملے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کی وطن واپسی یقینی بنانے پر ادارتی حکومت کی شکر گزار ہوں اس کے علاوہ مہوش حیات نے یوم پاکستان پر کیک بھی کاٹا۔
یہ بھی پڑھیں: مہوش حیات کو اپنا موازنہ جیمز بانڈ سے کرنا مہنگا پڑگیا
واضح رہے کہ مہوش حیات نے ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘، ’لندن نہیں جاؤں گا‘ اور کئی مشہور فلموں اور ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے، اس کے علاوہ مہوش حیات کو تمغہ امتیاز سے بھی نوازا جاچکا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News