Advertisement
Advertisement
Advertisement

اداکارہ ایمن اور منال سے متعلق سابق ملازم کے تہلکہ خیز انکشافات

Now Reading:

اداکارہ ایمن اور منال سے متعلق سابق ملازم کے تہلکہ خیز انکشافات

پاکستان کی خوبرو اداکاراؤں ایمن خان اور منال خان کے سابق ملازم علی حامد نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اداکاراؤں کی جانب سے عملے کی بے عزتی اور تنخواہ نہ دینے کا الزام عائد کیا ہے۔

علی حامد نامی سوشل میڈیا صارف نے مختلف سوشل میڈیا پیجز کو ٹیگ کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ 6 ماہ سے اپنی محنت کا معاوضہ بطور بھیک مانگنے کے بعد اب میں اس پوائنٹ پر ہوں کہ ’ ایمن منال کلوزٹ ‘ کے ساتھ اپنے برے تجربے کا ذکر کرسکوں۔

علی حامد نے لکھا کہ میں ایک سال سے ایمن اور منال کا ملازم ہوں لیکن بڑے نام ہونے کے باوجود انہوں نے مجھے وقت پر ادائیگی نہیں کی، تنخواہ کیلئے ملازمین کی جانب سے معاذ (ایمن منال ) کے بھائی کو میسج کیا ان کا یہی کہنا تھا کہ وہ اگلے ہفتے تنخواہ اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کردیں گے لیکن ایسا نہیں ہوتا۔

سابق ملازم کے مطابق اداکارائیں اپنے ملازمین کی بے عزتی کرتی ہیں اور ان سے غلاموں جیسا سلوک کرتی ہیں، ان کی برانڈ مہینوں میں لاکھوں کماتی ہے لیکن وہ ملازموں کو ان کی اجرت نہیں دیتے۔

علی حامد نے لکھا کہ یہ لوگ میرے ایک  لاکھ 80 ہزار کی مقروض ہیں، میں نے انہیں اپنی تنخواہ کیلئے پیغامات بھیجے لیکن ان کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: ایمن خان اور منیب بٹ سے متعلق انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی

تاہم اب اداکاراؤں کی جانب سے  سابق ملازم کے الزامات پر  ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے، ایمن خان کی جانب سے شیئر کی گئی انسٹا اسٹوری میں کہا گیا ہے کہ ایمن منال  ایک مشہور برانڈ ہے جو کہ ملازمین کی تنخواہوں میں تاخیر کے حق میں نہیں لیکن کچھ معاشی مشکلات تنخواہوں میں تاخیر کا سبب بنیں جنہیں جلد ہی حل کرلیا گیا تھا۔

 اداکارہ کی انسٹا اسٹوری میں درج تھا کہ اداکارہ ایمن اور منال  خان اپنی برانڈ  کے روزانہ کے معاملات کا حصہ  نہیں یہ سب ان کے بھائی معاذ دیکھ رہے ہیں۔

انسٹا اسٹوری میں مزید کہا گیا تھا کہ تنخواہ کے حوالے سے لگائے گئے الزامات کے ذریعے برانڈ کی ساکھ خراب کرنے کی کوشش کی گئی، ان الزامات کا قانونی جواب دیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
ڈکی بھائی کے خلاف جوئے پروموشن کیس میں اہم پیش رفت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر