
الو ارجن نے پشپا ٹو کے لیے کتنا معاوضہ مانگا؟ رقم جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کے معروف اداکار الو ارجن نے پشپا ٹو کے لیے کروڑوں روپے معاوضہ مانگا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کے معروف اداکارہ الو ارجن فلم پشپا ٹو میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔
انہوں نے اپنی لگا تار دو فلموں کی زبردست کامیابی کو دیکھتے ہوئے اپنے معاوضے میں اضافہ کردیا ہے، یوں وہ تیلگو اداکاروں میں سب سے مہنگے اداکار بن گئے ہیں۔
اداکار نے فلم پشپا ٹو کیلئے فلمساز سے 150 کروڑ کی ڈیمانڈ کی تھی مگر آخر میں معاملہ 125 کروڑ پر طے پایا۔
اس کے علاوہ اداکار الو ارجن پشپا 2 کی کامیابی کے حوالے سے پراعتماد ہیں جو باہو بلی 2 اور کے جی ایف 2 سے بھی زیادہ کمائی کرے گی اور باکس آفس کے تمام ریکارڈ توڑ دے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News