کچا بادام سے شہرت پانے والا گلوکار اب کس حال میں ہے؟
کچا بادام سے راتوں رات شہرت پانے والا مونگ پھلی فروش ایک بار پھر برے حالات کے شکنجے میں پھنس گیا ہے۔
حال ہی میں یہ خبر سامنے آئی ہے کہ بھارت سے تعلق رکھنے والا بھبن بڈیاکر اب نہ تو اپنا گانا گا سکتا ہے اور نہ ہی سوشل میڈٰیا پر گانے سے ہونے والی آمدنی لے سکتا ہے۔
اس حوالے سے بھارت سے تعلق رکھنے والا بھبن بڈیاکر کا کہنا ہے کہ شہرت ملنے کے بعد انہیں اپنا گاؤں چھوڑنا پڑا کیونکہ لوگ ہر وقت انکے پاس مدد کیلئے آتے تھے اور منع کرنے پر دھمکیاں دینے پر اتر آتے۔
انہوں نے کہا کہ اب وہ ایک کرائے کے گھر میں رہتے ہیں اور اب انکی آمدی اتنی نہیں ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ ایک فرم نے مجھے صرف تین لاکھ روپے دیکر کاغذات پر دستخط کروائے اور میرے گانے کے کاپی رائٹس حاصل کرلیے۔

بھبن بڈیاکر نے کہا کہ چونکہ میں پڑھا لکھا نہیں اس لیے مجھے معلوم نہیں تھا کہ کاغذ پر دستخط کرکے میں اپنے گانے کے کاپی رائٹس بیچ رہا ہوں۔
کچا بادام سے شہرت پانے والے بھبن بڈیاکر نے کہا کہ اب کمپنی والے مجھے کہہ رہے ہیں کہ میں اپنا گانا نہیں گا سکتا اور نہ ہی میں اُن سے فون پر بات کر پا رہا ہوں۔
واضح رہے کہ بھبن بڈیاکار مشہور ہونے سے قبل اپنی گزر بسر کیلئے مونگ پھلی فروخت کرتے تھے اور گاہکوں کو متوجہ کرنے کیلئے وہ اپنا گانا کچا بادام گنگناتے تھے۔
ایک دن ایک گاہک نے انکے گانے کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی جس نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا تھا۔
سوشل میڈیا صارفین کو بھبن کے گانے کی ویڈیو اتنی پسند آئی تھی کہ وہ نہ صرف بھارت بلکہ پوری دنیا میں وائرل ہوئی اور بھبن دیکھتے ہی دیکھتے انٹرنیٹ سینسیشن بن گئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
