’پٹھان‘ بائیکاٹ مہم پر دیپیکا نے خود کو کیسے سنبھالا؟ اداکارہ نے بتادیا
بالی ووڈ کے بے تاج بادشاہ شاہ رخ خان کی فلم پٹھان دنیا بھر سے 1 ہزار کروڑ کمانے والی پہلی ہندی فلم بن گئی۔
اس بلاک بسٹر فلم کی ہیروئن دپیکا پڈوکون نے حالیہ انٹرویو میں بتایاکہ ’پٹھان بائیکاٹ مہم کے دوران سمجھداری اور تجربہ نے انہیں سنبھلنے میں مدد دی۔‘
انہوں نے بتایا کہ ’وہ سپورٹ کے شعبے سے منسلک رہ چکی ہیں جس کا تجربہ بہت کام آیا اس شعبے نے مجھے سکھایا ہے کہ ایسے وقت میں کس طرح صبرو تحمل سے کام لینا چاہیے۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
مزید پڑھیں: فلم ’پٹھان‘ کے مرکزی کرداروں نے کتنا معاوضہ لیا؟
واضح رہےکہ فلم پٹھان کی ریلیز سے قبل اس کے گانے بے شرم رنگ میں اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے زعفرانی کلر کے لباس کی وجہ سے بھارت میں شدید احتجاج کیا گیا ۔
شاہ رخ خان کی اس فلم کو بھارت بھر میں پابندی اور بائیکاٹ کی اپیلوں کا سامنا تھا لیکن ریلیز کے بعد منظر ہی بدل گیا اور اس وقت بھارتی سنیما گھروں میں یہ اب تک کی سب سے کامیاب فلم بن چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان کا اپنی نئی فلم ’پٹھان‘ کیخلاف احتجاج کرنے والوں کو دو ٹوک پیغام
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
