Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان شوبز انڈسٹری میں ایک اور جوڑی کا اضافہ؛ معروف اداکار نے ساتھی اداکارہ کے ساتھ چوتھی شادی کرلی

Now Reading:

پاکستان شوبز انڈسٹری میں ایک اور جوڑی کا اضافہ؛ معروف اداکار نے ساتھی اداکارہ کے ساتھ چوتھی شادی کرلی

پاکستان شوبز انڈسٹری میں ایک اور جوڑی کا اضافہ؛ معروف اداکار نے ساتھی اداکارہ کے ساتھ چوتھی شادی کرلی

پاکستان کی معروف اداکارہ شیری شاہ نے ساتھی اداکار شمعون عباسی سے شادی کی تصدیق کر دی ہے۔

لالی ووڈ کے معروف اداکار شمعون عباسی اور شیری شاہ کی شادی کی افواہیں 2022 سے گردش کر رہی تھیں لیکن دونوں فنکاروں نے شادی کی خبروں پر کوئی درعمل نہیں دیا تھا۔

تاہم حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکارہ شیری شاہ نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس کے کیپش میں انہوں نے اداکار شمعون عباسی کو سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔

انہوں نے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’ میں آپ کی بہت سی چیزوں کی تعریف کرتی ہوں، آپ کی طاقت، آپ کا پرسکون رہنا، آپ کا کردار اور دیانتداری، آپ کی حسِ مزاح، آپ کا دنیا کی خوبصورتی دیکھنے کا انداز، آپ کے ساتھ رہنے میں بہت مزہ آرہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ میری زندگی بہت خوبصورت ہو گئی ہے ‘۔

Advertisement

اداکارہ نے لکھا ہے کہ ’ میری زندگی میں سب سے اچھی چیز ہونے کا شکریہ، میں آپ کو اپنے جیون ساتھی کے طور پر پا کر بہت خوش قسمت محسوس کرتی ہوں، سالگرہ مبارک ہو “ہبی”

یہ بھی پڑھیں؛ قبرستان سے پُر اسرار آوازیں؛ شمعون عباسی نے رونگٹے کھڑے کردینے والی ویڈیو شیئر کردی

واضح رہے کہ اس سے قبل اداکار شمعون عباسی تین شادیاں کرچکے ہیں۔ان کی پہلی بیوی اداکارہ جویریہ عباسی تھیں جن سے ان کی ایک بیٹی انزیلہ عباسی ہیں۔

اداکار شمعون عباسی نے دوسری شادی اداکارہ حمائمہ ملک سے 2010میں کی تھی جوبمشکل 2 سال ہی چل سکی۔

شمعون عباسی نے تیسری شادی مبینہ طور پر جویریہ رندھاوا نامی خاتون سے کی تھی جن سے ان کی ایک بیٹی ہے تاہم اس شادی کا اختتام بھی طلاق پر ہوا۔

دوسری جانب اداکارہ شیری شاہ  کی بھی یہ دوسری شادی ہے۔ اداکارہ نے 2013 میں ڈاکٹر ملک انور سے شادی کی تھی تاہم یہ شادی ایک سال میں ہی ختم ہوگئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر