 
                                                                              بھارت کے مشہور کامیڈی پروگرام ‘دی کپل شرما شو’ کے مداحوں کے لئے انتہائی افسوسناک خبر آ گئی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ‘دی کپل شرما شو کو عارضی طور پر آف ایئر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ شو کو عارضی طور پر بند کرنے کی وجہ یہ ہے کہ شو میں کام کرنے والے آرٹسٹ کچھ وقت کا بریک لینا چاہتے ہیں تاکہ دوبارہ ترو تازہ ہو کر واپس آئیں اور اپنی تخلیقی صلاحتیوں سے شو میں جان ڈالیں۔
یکم جون کو شو کی آخری قسط نشر کی جائے گی جس کے بعد پروگرام کو غیر معینہ مدت کے لیے آف ایئر کر دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ 2016 میں شروع ہونے والے دی کپل شرما شو اس سے قبل 2021 اور 2022 میں 6 ماہ کے لیے عارضی طور پر آف ایئر کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 