شاہ رخ خان کے مداحوں کیلئے بُری خبر
بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان کے مداحوں کیلئے بُری خبر آگئی ہے۔
گزشتہ کچھ دنوں سے بالی ووڈ کی ایکشن سے بھرپور سیریز’ڈان’ کے تیسرے پارٹ یعنی ڈان 3 کی تیاریوں کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی تھیں کہ ڈان 3 میں بھی شاہ رخ خان ہی اداکاری کریں گے۔
تاہم اب بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ڈان 3 میں شاہ رخ خان کے بجائے ایک نئے اداکار کو ‘ڈان’ کے کردرار کے لیے فلم میں کاسٹ کیا جارہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے ڈان فرنچائز کو خیر باد کہنے کا فیصلہ کرلیا اور وہ مزید اس سیریز کی فلموں میں بحیثیت ‘ڈان’ نظر نہیں آئیں گے۔
واضح رہے کہ بالی ووڈ کی سپر ہٹ فلموں میں سے ایک ڈان سب سے پہلے 1978 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں امیتابھ بچن نے مرکزی کردار ادا کیا جو مداحوں نے کافی پسند کیا تھا۔
28 سال بعد 2006 میں ہدایتکار فرحان اختر نے ماضی کی ہٹ فلم ڈان کو دوبارہ بنانے کا فیصلہ کیا اور اس بار ڈان کا کردار شاہ رخ خان کے حصے میں آیا جو انہوں نے بخوبی نبھایا۔
یہ سلسلہ ادھر نہیں رُکا بلکہ 2011 میں فرحان اختر نے ڈان 2 بنائی اور شاہ رخ خان ہی ڈان کے کردار میں نظر آئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
