 
                                                                              بھارت کے مشہور و معروف اداکار سلمان خان سے متعلق انتہائی افسوسناک خبر آ گئی ہے۔
سلمان خان نے خود کو ملنے والی قتل کی دھمکیوں سے متعلق بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی عدم تحفظ سے بہتر ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب میرے لیے سڑک پر سائیکل چلانا اور اکیلے کہیں جانا ممکن نہیں ہے، ایک مسئلہ جو مجھے درپیش ہے وہ شدید ٹریفک میں میری اتنی زیادہ سیکیورٹی ہے جو کہ دوسرے لوگوں کیلئے تکلیف کا باعث بنتی ہے جس پر میرے غریب پرستار سوچتے ہیں کہ آخر ایسا کیوں ہے؟ لیکن مجھے جو کہا گیا میں وہی کر رہا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ مکمل سیکیورٹی کے ساتھ جارہا ہوں، میں جانتا ہوں جو ہونا ہے وہ ہوگا پھر چاہے کچھ بھی ہوجائے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے میں آزادانہ گھومنا پھرنا شروع کردوں۔
اداکار سلمان خان نے مزید کہا کہ ج کل بہت سے شیرا(باڈی گارڈ) میرے ساتھ موجود ہیں اور میرے اردگرد اتنی بندوقیں ہیں کہ میں خود بھی ڈرگیا ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 