
علیزے شاہ کی عمران عباس سے شادی؟ بڑی حقیقت سامنے آگئی
پاکستان کی معروف اداکارہ علیزے شاہ کا عمران عباس سے شادی کی خبروں پر ردعمل سامنے آگیا ہے۔
حال ہی میں اداکارہ نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ وہ ابھی شادی کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتیں اور کیرئیر پر توجہ دے رہی ہیں۔
عمران عباس سے شادی کی قیاس آرائیوں سے متعلق کیے گئے سوال پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ نہ جانے جھوٹی خبریں کون پھیلا رہا ہے ایسا کچھ نہیں ہے۔
انٹرویو کے دوران اداکارہ سے سوال کیا گیا کہ ماضی میں آپ کو 50 ہزار تولہ سونا بطور تحفے کے ساتھ شادی کی پیشکش کی گئی تھی؟
سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں شادی کے لیے سونے کی پیشکش کی گئی مگر اُنہوں نے اس پیشکش کو بھی ٹھکرا دیا کیونکہ وہ ابھی شادی کرنے کی خواہش نہیں رکھتیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News